ہارر فلم کنجیورنگ کی شوٹنگ مکمل ، جولائی میں ریلیز ہو گی

Conjuring

Conjuring

لاس اینجلس(جیوڈیسک)ہالی وڈ میں حقیقی کہانی پر بنائی گئی ہارر فلم The Conjuring کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔ جولائی میں ریلیز ہونے والی فلم میں انسان کو سائنسی بنیادوں پر پراسرار مخلوق کا کھوج لگاتے دکھایا جائے گا۔

ڈرانی فلم The Conjuring ایک ایسے خاندان کی کہانی ہے جو جنگل کے بیچ فارم ہاس میں رہائش پزیر ہے۔ اس فارم کے گرد خوفناک مخلوق کا بسیرا ہے۔ نادیدہ مخلوق اس خاندان کی جان کے درپے ہو جاتی ہے۔

ایسے میں دو پرائیویٹ جاسوس اس مخلوق کا پتا چلا کر اسے وہاں سے بھگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ James Wan کی ہدایات میں بننے والی فلم انیس جولائی کو ریلیز ہو رہی ہے۔