لاہور(جیوڈیسک)پاکستان سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں چاند گرہن کا نظارہ کیا گیا،پاکستان میں جزوی چاند گرہن کا دورانیہ اڑتیس منٹ رہا۔پاکستان کے اکثر علاقوں میں جزوی چاند گرہن دیکھا گیا۔
رات 12 بجکر 52 منٹ پر شروع ہونے والا گرہن ایک بج کر 30 منٹ تک جاری رہا،سب سے واضح نظارہ ایک بج کر8 منٹ پر کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے علاوہ افریقہ، یورپ ، جنوبی ایشیا، انٹارکٹیکا،آسڑیلیا اور جنوبی امریکا کے مشرقی علاقوں میں چاند گرہن کا نظارہ کیا گیا۔
ماہر ین فلکیات کا کہنا ہے کہ زمین اور چاند دونوں سورج سے روشنی حاصل کرتے ہیں،گردش کے دوران زمین کا سایہ چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح تاریک دکھائی دینے لگتی ہے اور یہ عمل سال میں دومرتبہ ہوتا ہے۔