لاہور(جیوڈیسک)لاہور سمیت مختلف شہروں میں تیز ہواں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ،بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔لاہور میں رات گئے تیز ہواں کے ساتھ بادل خوب گرجے اور برسے بھی،بارش سے ہر شے نکھر گئی۔
شہر میں چار ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بادل سب سے زیادہ جھنگ اور نور پور تھل میں برسے جہاں تیرہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔سرگودھا میں سات،فیصل آباد اور ڈی جی خان میں چھ،ساہیوال اورملتان میں چار ملی میٹر بارش ہوئی۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ،خان پور، بھکر، جوہر آباد اور بنوں میں بھی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان،ملتان اور ڈی جی خان میں ہلکی جبکہ لاہور،فیصل آباد،سرگودھا ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی چلنے کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔