نیویارک(جیودیسک) نیویارک کے مئیر مائیکل بلوم برگ نے انکشاف کیاہے کہ بوسٹن دھماکوں کے ملزموں کا دوسرا ہدف ٹائمز اسکوائر تھا تاہم اس سے پہلے ہی انہیں کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا۔ بوسٹن دھماکوں میں مبینہ طورپرملوث چیچن دہشتگردکہیں بڑی تباہی کی تیاری کیے ہوئے تھے۔
لیکن حکام کی بروقت کارروائی کے سبب وہ اپنے ارادوں کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہے۔نیویارک انتظامیہ کادعوی ہے کہ دونوں دہشتگردبھائیوں نے اٹھارہ اپریل کی شب جو کارچھینی تھی اسے بموں سے بھر کرٹائمز اسکوائر لاکرتباہ کرنا چاہتے تھے۔
بوسٹن میں فائرنگ کے تبادلے کے بعدزخمی حالت میں گرفتار19برس کے ذوکارسے تفتیش جاری ہے تاہم حکام نے تسلیم کیاہے کہ اگرفائرنگ کاواقعہ اور اس میں ملزم کابڑابھائی تیمرلین ہلاک نہ ہوتاتوشایدمذموم ارادے کامیاب ہوجاتے۔
گیارہ ستمبرکے دھماکوں کاسامناکرنے والے نیویارک کے شہریوں ذوکارکے ارادوں سے تشویش کاشکارہوگئے ہیں۔ تیمرلین اورذوکارنے امریکی حکام کے لیے سیکیورٹی قائم رکھنا ایک چیلنج بنادیاہے۔ ایسا چیلنج جس میں شکوک کادائرہ وسیع سے وسیع ترہورہاہے۔