فلم یہ جوانی ہے دیوانی کا نیا گانا دلی والی گرل فرینڈ ریلیز

ya Juvani Ha Duvani

ya Juvani Ha Duvani

ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ کی آنے والی فلم یہ جوانی ہے دیوانی کا نیا گانا دلی والی گرل فرینڈ جاری کر دیا گیا۔ گانا فلم کے لیڈ اداکاروں رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکان پر فلمایا گیا ہے۔

گلوکار اریجیت سنگھ اور سنیدھی چوہان کے گائے ہوئے گانے کی دھن پریتم چکرورتی نے ترتیب دی ہے جبکہ بول امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں۔ فلم اگلے ماہ کی اکتیس تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔