کرپشن ،مہنگائی ،لوڈشیڈنگ ،بدامنی کے خاتمہ کے لئے باکردار قیادت کواقتدارمیں لانا ہو گا : مدثراحمد

لاہور(25-04-13) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے کہا کہ جعلی ڈگریوں پر سیاست کرنے والے ملک کی کیا تقدیر بدلیں گے وہ جنہوں نے تعلیم کو کاروبار بنا کے رکھ دیا ہے ۔ جبکہ مخصوص جماعتیں ہمیشہ کی طرح جھوٹے وعدوں کی سیاست چمکانے میدان میں آگئی ہیں جنکا مقصد صرف لوٹ ماراورکرپشن کا فروغ ہے۔

جسکے لئے نت نئے تبدلی کے جھوٹے نعرئے دیے جا رہے ہیںلیکن اب شہر لاہور کے طلبہ اور نوجوان جانتے ہیں کہ کرپشن ،مہنگائی ،لوڈشیڈنگ ،بیروزگاری ،بدامنی اور غیر ملکی مداخلت روکنی ہے تو صالح اور باکردار قیادت کو آگے لاناہے جو صرف جماعت اسلامی کے پاس جس پر نا کرپشن کا الزام ہے۔

نا بھتہ خوری کا الزام بلکہ دشمن بھی اسکی صالح قیادت کی مثالیں دیتے نظر آتے ہیں ۔مدثراحمد شاہ نے کہا کہ 11مئی ترازو کی فتح کا دن ہے شہر لاہور کے زندہ سل نوجوان جماعت اسلامی کی الیکشن مہم میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔

ترازوہ کا یہ پیغام مدینہ کہ فلاحی اسلامی ریاست ،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور مفت تعلیم ہر شہری کے لئے کو ہر گھر میں ہر کالج میں پہنچائیں گے اور ترازو کے لئے ووٹ مانگیں گے۔