چکوال کی خبریں 25.04.2013
Posted on April 26, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار میجر (ر) طاہر اقبال نے جمعرات کے روز بتایا کہ لاوہ سے پیر پھلاہی تک اور منارہ سے سانگ کلاں تک مسلم لیگی حرکت میں آچکے ہیں
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 60 کے اُمیدوار میجر (ر) طاہر اقبال نے جمعرات کے روز بتایا کہ لاوہ سے پیر پھلاہی تک اور منارہ سے سانگ کلاں تک مسلم لیگی حرکت میں آچکے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے اُمیدواروں کی پوزیشن واضح ہو گئی ہے اور 11 مئی کو اب صرف رسمی کارروائی ہونا باقی ہے۔ وہ سبزی منڈی چکوال میں انجمن آڑھتیاں کی طرف سے دئیے جانے والے استقبالیے میں خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر حلقہ پی پی 20 کے اُمیدوار چوہدری لیاقت علی خان نے بھی خطاب کیا۔ جلسے کا اہتمام حاجی اسحاق، منظر بشیر، مہر صفدر اور حاجی ساجد محمود نے کیا تھا۔ میجر طاہر اقبال نے کہا کہ چکوال مسلم لیگ (ن) کا مضبوط قلعہ ہے اور گذشتہ پانچ سالوں میں پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کی وجہ سے عوام کو کافی ریلیف ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکولوں کا قیام، میٹرو بس، آشیانہ سکیم، سستی روٹی اور لیپ ٹاپ کی تقسیم پنجاب حکومت کے بڑے کارنامے ہیں۔ چوہدری لیاقت علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام نے ہمیشہ عوام پر اعتماد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو ہر طرف شیر ہی شیر دکھائی دے گا۔ اس موقع پر انجمن آڑھتیاں کے عہدیداروں جن میں حاجی ساجد محمود اور منظر بشیر وغیرہ شامل ہیں نے یقین دلایا کہ تمام سبزی اور فروٹ منڈی کے تاجر مسلم لیگ (ن) کے اُمیدواروں کو کامیاب کرائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اہلیان منوال کی قیادت میں راجہ یاسرہمایوں سرفرازاور چوہدری علی ناصر خان بھٹی کی حمایت کا مکمل اعلان کر دیا
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اہلیان منوال کی قیادت میں راجہ یاسرہمایوں سرفرازاور چوہدری علی ناصر خان بھٹی کی حمایت کا مکمل اعلان کر دیا۔ اس موقع پر چوہدری خالق ، چوہدری مظفر خان،سید شبیر حُسین شاہ،سید جعفر حُسین شاہ،سید فخر حُسین شاہ،چوہدری امتیاز،چوہدری یعقوب خان،چوہدری فاروق، چوہدری انور خان،حاجی مُجیب حُسین، چوہدری الطاف،ماسٹر محمد اشفاق، چوہدری عابد علی، سید عون عباس کاظمی،چوہدری منظور حُسین ،صوبیدار محمد نوازمُرہال،حاجی فضل الٰہی مُرہال اور مُرہال کھوکھر برادری،چوہدری طاہر اقبال،چوہدری دوریز تھنیل فتوحی،چوہدری جہان خان تھنیل فتوحی،شیخ اقبال تھنیل فتوحی،غلام مصطفٰی تھنیل فتوحی،شیر خان تھنیل فتوحی، چا چا دلاور تھنیل فتوحی، حاجی اختر تھنیل فتوحی،حاجی تھنیل فتوحی، لالہ میلی رئول بالا،غلام عباس مُرہال،حاجی غلام حُسین مُرہال،سلیم جوآمیرموجود تھے جنہوں نے اپنے خاندان اور دوست احباب کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے امید واروںکی مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہوئے مکمل کامیب کروانے کا عزم کیا۔ اس موقع پر چوہدری علی ناصر خان بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سابق حکمرانوں کے کرتوت آپکے سامنے ہیں۔سابق ایم پی اے نے الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد اپنے بیٹے کو ٹریننگ کے لیے عوام پر مسلط کر دیااور اس کے بیٹے نے ماسوائے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر موچھوں کو تائو دینے کے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیااور انہوں نے اپنے ٹیکس کے پیسے سے بننے والی گلیوں اور سڑکوں پر خود نمائی کے بورڈلگوائے۔ ہم شرافت کی سیاست کا علم لے کر آئے ہیں اور تحریک انصاف پاکستان میں انصاف کا منشور لے کر آئی ہے اور پورے ملک میں انصاف کا بول بالا کروائیں گے تو آپ عوام سے درخواست ہے کہ تحریک انصاف کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزاد پینل کے سربراہ سردار غلام عباس نے جمعرات کے روز بتایا کہ ضلع چکوال کے عوام باشعور ہیں
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزاد پینل کے سربراہ سردار غلام عباس نے جمعرات کے روز بتایا کہ ضلع چکوال کے عوام باشعور ہیں اور جس انداز میں آزاد پینل کو پذیرائی مل رہی ہے اُس سے یہ بات واضح ہے کہ گذشتہ پانچ سالوں میں یہاں کے منتخب عوامی نمائندوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ وہ قصبہ جھامرہ، بھلیال اور بولہ شریف میں عمائدین اور عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر حلقہ پی پی 21 کے اُمیدوار ملک اختر شہباز نے بھی خطاب کیا۔ جھامرہ میں سابق نائب ناظم ملک سعادت، ملک شفقت اور سابق کونسلر ملک صفدر نے آزاد پینل کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ بھلیال میں سابق یونین ناظم ملک اشرف، ملک افضل اور ملک اختر نے آزاد پینل کو کامیاب کرانے کا عزم کیا۔ بولہ شریف میں سابق کونسلر ملک مقصود، سابق کونسلر ملک شیر علی نے سردار غلام عباس اور ملک اختر شہباز سے ملاقات کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 60 کے اُمیدوار راجہ ثناء الحق ایڈووکیٹ نے جمعرات کے روز بتایا کہ پیپلز پارٹی ایک وفاقی جماعت ہے
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 60 کے اُمیدوار راجہ ثناء الحق ایڈووکیٹ نے جمعرات کے روز بتایا کہ پیپلز پارٹی ایک وفاقی جماعت ہے جس کی جڑیں چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ہیں۔ پیپلزپارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے جس نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے فوجی آمروں کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ وہ چکوال شہر کی پانچوں یونین کونسلز کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کی صدارت ضلعی صدر شاہ جہان سرفراز راجہ نے کی۔ اجلاس میں چکوال شہر میں پارٹی کی انتخابی مہم کا جائزہ لیا گیا۔ راجہ ثناء الحق نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضلع چکوال میں پیپلز پارٹی کے ایک مضبوط ووٹ بینک ہے اور پیپلز پارٹی 11 مئی کو ضلع چکوال کی تمام چھ نشستوں پر شاندار نتائج دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یورپی یونین کے مبصرین کی ایک تین رکنی ٹیم نے جمعرات کے روز 11 مئی کے عام انتخابات کے حوالے سے ضلع چکوال کا دورہ کیا
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یورپی یونین کے مبصرین کی ایک تین رکنی ٹیم نے جمعرات کے روز 11 مئی کے عام انتخابات کے حوالے سے ضلع چکوال کا دورہ کیا جس میں اُنہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے اُمیدواروں سے ملاقات کی اور شفاف انتخابات کے حوالے سے اُن سے رائے حاصل کی۔ تین رکنی وفد کو مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 60 کے اُمیدوار اور سابق وفاقی وزیر میجر (ر) طاہر اقبال سے ملاقات کی۔ میجر طاہر اقبال نے بتایا کہ اُنہیں یقین ہے کہ 11 مئی کو شفاف انتخابات ہوں گے لہٰذا الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نگران حکومتوں کو اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔