برمنگھم(جیوڈیسک)میں شیخ العالم حضرت پیر علاالدین صدیقی کی زیر قیادت تحفظ ناموس رسالت و عید میلادالنبی جلوس و اجتماع میں پینتیس ہزار سے زائد مسلمانوں نے شریک ہوکر یورپ کی نئی تاریخ رقم کی۔ تحفظ ناموس رسالت کے سلسلے میں جلوس میں ممبر پارلیمنٹ، وزرا، یورپی پارلیمنٹرین اور دنیا بھر سے علما اور اسکالرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر علاوالدین صدیقی نے کہا کہ توہین رسالت کے حوالے سے عالمی سطح پر قانون سازی تک ناموس رسالت کی تحریک جاری رہے گی۔ ریلی اجتماع سے تمام مذاہب کے نمائندوں نے اپنے اپنے مذہب کی طرف سے نبی کریم کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
جلوس میں خواتین سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کرکے یورپ کی نئی تاریخ رقم کی۔کسی بھی غیر اسلامی ملک میں ناموس رسالت کا یہ سب سے بڑا اجتماع تھا۔برطانوی ممبران پارلیمنٹ، وزرا اور یورپی پارلیمنٹرین نے کہا کہ مسلمانوں کے اتنے بڑے، پرامن منظم جلوس اور اجتماع کو دیکھ کر مسلمانوں کے درد کو سمجھا جاسکتا ہے۔