حلقہ این اے 107کے عوام خوش قسمت ہے کہ انہیں سالارِ قافلہ چوہدری عابد رضا کی صورت میں بلند حوصلہ قیادت میسر ہے اپنے ساتھیوں کا تحفظ کرنے جانتے ہیں

گجرات : امیدوار حلقہ پی پی 115چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کا کھاریاں مین بازار کا دورہ ‘تاریخی استقبال ۔ چوہدری شبیر احمد کوٹلہ جب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بازار پہنچے تو تاجر برادری نے ان کا پُرتپاک خیر مقدم پھولوں کے ہار مالائیں پہنائی گئیں اور۔ منوںپتیوں سے گل پاشی کی کہ بازار سرخ پھولوں سے رنگین ہو گیا۔

پورے بازار لیگی کارکنان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے اور پھولوں کی منوں پتیاں نچھاور کرتے رہے ۔ اس موقع پر چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے کہا ہے کہ جس طرح تاجر برادری نے میری عزت افزائی کی ہے میں اسے پوری زندگی یاد رکھوں گا اور ان کی محبتوں کا مقروض رہوں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب نے مل کر میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط بنا کر پاکستان کو مضبوط بنانا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مجھ پر جو ذمہ داری سونپی ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 107کے عوام خوش قسمت ہے کہ انہیں سالارِ قافلہ چوہدری عابد رضا کی صورت میں بلند حوصلہ قیادت میسر ہے جس کا چلنا پھرنا اٹھنا بیٹھنا سب کچھ عوام کیلئے ہے ۔ اور انہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت ‘ فلاح اور تحفظ کیلئے وقف کر رکھی ہے۔ اور انشاء اللہ جب یہی عابد رضا قومی اسمبلی میں آپ کی نمائندگی کریگا تو آپ کو فخر محسوس ہو گا۔

جو عوام نے نمائندہ بھیجا ہے وہ آپ کا صحیح فیصلہ ہے ۔ چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے کہا کہ کھاریاں سمیت پورے علاقے کو خوشحال بنائینگے اور میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ عوام کو کھاریاں اور کوٹلہ کے درمیان فاصلہ نظر نہیں آئے گا اب عوام کا فرض ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرے ۔ چوہدری شبیر احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میری اور میرے بھائیوں چوہدری عابد رضا ‘ چوہدری محمد علی تنویر اور چوہدری آصف رضا کی زندگیاں آپ کیلئے وقف ہے ۔

ہم روایتی سیاستدانوں سے ہٹ کر سیاست کرتے ہیں اور یہ اُس بات کی واضح دلیل ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جیسی بڑی پارٹی نے ایک ہی گھر کیلئے دو ٹکٹ دئیے ۔ یہ صرف عوام کی محبت ‘ وفاؤں اور میرے بھائیوں کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے ۔ چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور عوام کے ساتھ ملکر نیا پاکستان بنانے جا رہے ہیں۔

ایک ایسا پاکستان جس کی سرحدیں محفوظ ہونگیں ‘ ایک ایسا پاکستان جس میں اسلام پر چلنے والا دہشت گرد نہیں کہلائے گا ۔ ایک ایسا پاکستان جس میں ہر غریب کی عزت محفوظ ہو گی اور ایک ایسا پاکستان جس کا خواب علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھا ۔ چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور عوام نے اگر خدمت کا موقع دیا تو عوام کے حقوق کے تحفظ اور اُن کی تکلیفوں کے مداوا کیلئے اپنا سب کچھ نچھاور کر دوں گا اور عوام کے مسائل کو اپنے ذاتی مسائل سمجھ کر ان کے حل کیلئے ہر حد تک جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ساتھیوں ووٹروں اور سپورٹروں کا تحفظ کرنا بخوبی جانتے ہیں ۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران باؤ جاوید نے اس موقع پر صحافیوں سے پرجوش انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آج کھاریاں بازار میں چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کا استقبال کیا گیا ہے۔

کھاریاں کی تاریخ میں پہلے کبھی کسی کا ایسا استقبال نہ ہوا ہے اور نہ ہی کسی کا ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر بھائیوں نے چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور چوہدری شبیر کوٹلہ کے حق میں آج ہی اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ۔ انشاء اللہ تاجر برادری کی بھر پور حمایت سے کوٹلہ برادران کی کامیابی یقینی ہو چکی ہے۔