کرک : پولیس اور اشتہاریوں میں فائرنگ، 3 اہلکار جاں بحق

KarK

KarK

کرک(جیوڈیسک)کرک کے علاقے بربرہ بانڈہ میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں اے ایس آئی سمیت تین اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ ٹبری کی حدود میں پولیس نے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائر کھول دیا۔

جس سے اے ایس آئی مرشد علی اور دو کانسٹیبل موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کی فائرنگ سے ایک اشتہاری بھی مارا گیا جبکہ تین ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔