لاہور : 20 کلو ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کو شش ناکام

Lahore Heroin

Lahore Heroin

لاہور(جیوڈیسک)اینٹی نارکوٹکس فورس نے20 کلو ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ہیروئن کراکری کی پیکنگ میں چھپا کر بھیجی جا رہی تھی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے ڈائریکٹر بریگیڈئر شاہد افضل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاہور ائر پورٹ سے یوگنڈا کے لئے بھیجی جانے والی کراکری کی پیکنگ میں ہیروئیں کو چھپایا گیا تھا۔

تاہم بروقت کارروائی کر کے ایک ملزم یعقوب کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی جانب سے اس پہلے بھی سولہ کنسائنمنٹس یوگنڈا بھجوائی جا چکی ہیں۔