کانز فلم میلہ میں شرکت، ودیا بالن لباس کے انتخاب پر کشمکشن کا شکار

Vidya Balan

Vidya Balan

کانز(جیوڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن فرانس میں ہونے والیکانزفلم فیسٹیول میں شرکت کے لئے لباس کے انتخاب پر کشمکش میں پڑ گئیں۔ ذرائع میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ کیا وہ مغربی لباس پہنیں گی یا ساڑھی۔

ودیا بالن کو کینز فیسٹول کے لئے جیوری کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ نو ارکان پر مبنی جیوری کے سربراہ آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ڈائریکٹر اسٹیون سپیل برگ ہیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق جونہی ودیا کو اپنے انتخاب کی خبر ملی انہوں نے ساڑھی بنانے والے ادارے سبیا ساچی سے رابطہ کیا۔

ودیا سبیا ساچی کی برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔ بالی ووڈ ذرائع کے مطابق ایشوریا رائے نے کینز میں مغربی لباس کو ترجیح دی لیکن ودیا ساڑھی پہنیں گی۔