استحکام پاکستان کی علامت ڈاکٹر عبدالقدیر خان عالم اسلام کے بھی ہیرو ہیں 11مئی کومیزائل تمام لوٹ مار کر نے والوں کا خاتمہ کرے گا ،چوہدری خورشید زمان
Posted on April 26, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان کی علامت ڈاکٹر عبدالقدیر خان عالم اسلام کے بھی ہیرو ہیں اور 11مئی کومیزائل تمام لوٹ مار کر نے والوں کا خاتمہ کرے گا۔
اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ تحریک تحفظ پاکستان ملک بھر میں کامیابی حاصل کر ئے گئی اور تمام مسائل کا عوام کے دہلیز پر حل کر ئے گئی جہاں پیپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت نے پانچ سال لوٹ مار کا ریکاڈ قائم کیا۔
وہاں مسلم لیگ ن نے بھی لوٹ مار کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیااب ہماری جماعت محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قیادت میں پاکستان کے حالیہ ایکشن میں کلین سویپ کریں گئے۔