لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے چودھری وجاہت حسین کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیدیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے چودھری وجاہت حسین کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیدیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو چودھری وجاہت حسین کی جانب سے بتایا گیا کہ الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 104 سے انہیں الیکشن کے لیے نااہل قرار دیدیا تھا۔
حالانکہ آرٹیکل 62 اور 63 پر پور ااترتا ہوں۔ اس کے علاوہ چودھری وجاہت حسین کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ بینکوں سے لیے گئے قرضے کبھی غیر قانونی طور پر معاف نہیں کروائے۔
یہ جھوٹا اور بے بنیاد الزام ہے۔ فاضل بینچ نے چودھری وجاہت کی نااہلی سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کے لیے اہل قرار دیدیا۔