بنگلہ دیش : عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکہ(جیوڈیسک)بنگلہ دیش میں 8 منزلہ عمارت گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، مزید درجنوں افراد ملبے تلے موجود، امدادی کارروائیاں جاری، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے. بنگلہ دیش میں آٹھ منزلہ عمارت گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی۔

سرکاری حکام نے ملبے سے290 لاشیں نکالنے کی تصدیق کی ہے جبکہ مزید درجنوں افراد ملبے تلے موجود ہیں جن کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑنا شروع ہوگئی ہیں اور ہلاکتوں مین مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع رپورٹ کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران جمعہ کے روز مزید 100 لاشوں کو ملبے سے نکالا گیا ہے۔ ہسپتال اور سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں 290 افرد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

جبکہ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر چکی ہے اور ابھی مزید درجنوں افراد ملبے تلے موجود ہیں جن کو نکالنے کیلئے کام جاری ہے تاہم ان کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑنا شروع کر گئی ہیں۔