کراچی(جیوڈیسک)کراچی جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی میں بے امنی پھیلانے والے طالبان ہو یا ظالمان دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے،انہوں نے کہا کہ کراچی میں شفاف اور پرامن انتخابات فوج کے بغیر ممکن نہیں۔
ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی کو کراچی میں انتخابی مہم چلانے سے روکا جارہا ہے ،بینر ز اور پوسٹر زپھاڑے جارہے ہیں۔
نارتھ ناظم، آباد فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی اور دیگر مقامات پر جماعت اسلامی کے کارکنوں کو اسلحے کے زور پر اغوا کر کے ایک پارٹی کے یونٹ آفسوں میں لے جاکر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
انھوں نے الزام لگایا کہ پولیس دہشت گردوں کی بی ٹیم کا کردار ادا کررہی ہے۔ ڈاکٹر معراج الہدی نے کہا کہ ہڑتالوں سے پاک اور پر امن کراچی کے لیے جدجہد جاری رکھیں گے۔