ملتان پیپلز پارٹی کے حامیوں کا ن لیگی کارکنوں پر مبینہ تشدد،ہوائی فائرنگ

Multan

Multan

ملتان(جیوڈیسک)پارٹی جھنڈا اتارنے کے تنازعے پر پیپلزپارٹی کے حامیوں نے ن لیگی کارکنوں پر مبینہ تشدد اور ہوائی فائرنگ کی، اہل علاقہ نے قادر گیلانی کے خلاف احتجاج کیا۔

ملتان حلقہ این اے 151 میں عبدالقادر گیلانی کے سکیورٹی گارڈز نے جھنڈا اتارنے کے تنازعہ پر علاقہ میں ہوائی فائرنگ کی جبکہ ن لیگی کارکن کو مبینہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس پر اہل علاقہ نے گیلانی خاندان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بند بوسن چوک بلاک کر دیا پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے،اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرے۔