مشرف کو کچھ بھی ہوا تو اسکے ذمہ دار 12 اکتوبر کے اقدام کو آئینی قرار دینے والے ہونگے
Posted on April 27, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : 12 اکتوبر کے اقدام کے اصل ذمہ داران اور اس اقدام کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کے گنہگا افتخار چوہدری اور ان کے ساتھی ججز کو بچانے کیلئے مشرف کو” قربانی کا بکرا” بنایا جارہا ہے اسی لئے بینظیر و اکبر بگٹی قتل کیس لال مسجد آپریشن اور ججز بندی کے جھوٹے کیسز میں مشرف کو پھنساکر12 اکتوبرکے اقدام ذمہ دار ان اور اسے آئینی تحفظ فراہم کرنے والوں کو بچانے کی سازش کی جارہی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے تمام چور لٹیرے کرپٹ اور دہشت گرد عناصر سمیت قرضے معاف کرانے ٹیکس چرانے اور جعلی ڈگریوں والے تو محب وطن اورآئین کی شق 62 و 63کی اہلیت پر پورا اترنے والے کہہ کر انتخاب لڑنے کے اہل قرار دیئے گئے ہیں جبکہ مشرف کو نااہل قرار دیکر ان پر غداری کا مقدمہ چلایا جارہا ہے۔
آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے فارن و نیشنل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک طالبان کی جانب سے مشرف کے اغوأ کی سازش کی انٹیلی جنس رپورٹ کے باوجود مشرف کی سیکورٹی درخواست مسترد کرنے اور مشرف کے جسمانی ریمانڈ دینے کا مطلب یہی ہے۔
کہ پاکستان و عوام کے” اصل گنہگار ”خود کو حب اولوطنی کے لبادے میں چھپائے رکھنے کیلئے مشرف کومروادینا چاہتے ہیں اور اگر مشرف کو کسی بھی قسم کا کوئی بھی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار 12 اکتوبر کے فوجی اقدام کو آئینی تحفظ فراہم کرنے آمروں کے بوٹوں میں پرورش پانے دہشتگردوں کو پالنے اور 12اکتوبر کے اقدام کو عملی طور پر انجام دینے والے ہوں گے۔