کراچی : زندگی بچانے میں جہاں درست تشخیص و علاج بنیاد ی حیثیت و اہمیت کا حامل ہوتا ہے وہیں دوا کا درست استعمال اور متناسب مقدار بھی مرض سے جلد نجات میں معاون بنتی ہے جبکہ نامناسب درجہ حرارت کے باعث ادویات کے مثبت اثرات زائل ہوجاتے ہیں۔
اسلئے کمیونٹی فارمیسی کے تحت ڈاکٹر عیسی لیباریٹری نے ادویات کے استعمال و اثرات کے حوالے سے شعور و آگہی کی فراہمی مناسب درجہ حرات میں ادویات کی تحفیظ و ترسیل کے ذریعے ان کے اثرات کو قائم رکھنے اور رعایتی نرخوں پر ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری انسٹرومنٹس سے مزین ایئرکنڈیشنڈ فارمیسی قائم کردی گئی ہے۔
جبکہ ٹیلیفون کال پر عوام کو ادویات کے اثرات و استعمال کے حوالے سے رہنمائی کی فراہمی کیلئے بہت جلد آن لائن فارمیسی کا افتتاح بھی کردیا جائے گا۔ یہ بات ڈاکٹر نادیہ فرحان عیسی نے ڈاکٹر عیسی لیباریٹری ابوالحسن اصفہانی سینٹر میں فارمیسی کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
افتتاحی تقریب میںڈاکٹر عیسی لیباریٹری کے سی ای او ڈاکٹر فرحان عیسی ایڈیشنل ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر قمر عباس سیکریٹری فارمیسی کونسل آف میڈیسن سندھ ڈاکٹر تنویر احمد ڈپٹی سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ شاہجہاں سموں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ تنویرعالم ای ڈی او ہیلتھ امداداللہ صدیقی ڈرگ انسپکٹر طاہر خانزادہ فارمیسی۔
گریجویشن ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی ڈاکٹر زین الحسنین عیسی لیباریٹری کے منیجر فارمیسی سروسز ڈاکٹر نجم جمیل ڈاکٹر نادیہ ویرانی ڈاکٹر شگفتہ فزیو تھراپسٹ مرزا عبید بیگ شرجیل حسین شیخ انورعمران احمد صدیقی محمد فرید احمد شازیہ ودیگر شریک تھے۔