اسپیشل برانچ سمیت ایک اور خفیہ ایجنیسی کوفارم ہائوسزپرمتعین ملازمین کوچیک کرنے کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی حکام کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ فارم ہاسز پرمتعین افراد کے کوائف کی خصوصی طورپر جانچ پڑتال کی جائے جبکہ پرویز مشرف کے فارم ہائوس کے گرد رینجرز کی سات پکٹس لگا دی گئی ہیں۔
مشرف فارم ہاوس سیکورٹی کے لئے ایس ایم جیزکے ساتھ، سات رینجرز بنکرز تنصیب کر دیئے گئے ہے جبکہ ہرگن مین کو دوسوگولیاں سپرد کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ روشنی ، سموک شیلز اور بلٹ پروف جیکٹس سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کردی گئی ہیں۔