اداکارہ کنگنارانوٹ جنہوں نے ابتدا میں خود کو گلیمر گرل کے طور پر منوایا تھا اب دوسرے دور میں سنجیدہ اداکاری کی طرف مائل ہورہی ہیں اور ان کی چند فلموں نے انہیں ایک آرٹ فلموں کی اداکارہ کی حیثیت سے متعارف کرایا خصوصا تینووندینتو میں ان کی بے ساختہ اداکاری سے ناقدین بہت متاثر ہوئے ہیں۔
اب ان کی آنے والی فلم شوٹ اوٹ آٹ وا ڈالا میں انہوں نے متعدد سینئر اداکاروں کی جھلک پیش کی ہے۔ ان کا میک اپ اور ان کے رکھ رکھاسے کہیں تو وہ ارتھ کی شبانہ اعظمی نظر آتی ہیں۔
تو کہیں وہ سلسلہ کی ریکھا کی جھلک دکھلاتی ہیں۔ ان کی دراز زلفیں ان کی ساڑھی اور ان کی نشست برخاست سے کہیں یہ پتہ چلتا کہ یہ وہی کنگنا رانوٹ ہیں جو نیم عریاں ملبوسات میں بولڈ سین کرتی نظر آتی تھیں وہ اس فلم میں 80 کی دہائی کی کوئی دیوی نظر آئی ہیں۔