سندھ (جیوڈیسک)نگران وزیراعظم نے سندھ میں انتخابات کے سیکورٹی پلان میں خفیہ اطلاعات کے نظام کو مربوط بنانے کی ہدایت کی ہے گورنرہاس میں امن وامان کی صورتحال پراجلاس کے دوران نگران وزیر اعظم نے پرامن الیکشن کے انعقاد کے لیے جامع سیکیورٹی منصوبہ تیارکرنے پر زور دیا۔
میر ہزارخان کھوسو کا کہنا تھا پرامن انتخابات کے لیے وفاق سندھ حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ انھوں نے نگران وزیراعلی قربان علوی سے کہ کہ وہ سیاسی جماعتوں کے رہنماں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اورتمام امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔ اجلاس میں پولیس، رینجراورانٹیلی جنس افسران نے نگران وزیراعظم کو سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔