لاہور(جیوڈیسک)بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ پرکوٹ لکھپت جیل لاہورمیں تشدد کیواقعہ کی ایف آئی اے سے تحقیقات کرنے کے لئے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں درخواست دائرکر دی گئی .سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں دائر درخواست میں درخواست گزار سرفراز حسین نے موقف اختیار کیا۔
کہ سربجیت سنگھ کے علاج کے لئے اعلی سطح کامیڈیکل بورڈ تشکیل دیاجائیاورسربجیت سنگھ پرجیل میں تشدد کیواقعہ کی ایف آئی اے سے تحقیقات کرانیکے بعد تشددمیں ملوث تمام افسران اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے درخواست میں سربجیت سنگھ کے علاج کے لئے اعلی سطح کامیڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے۔
کہ سربجیت سنگھ کی سزا کو معطل کرکیاسے علاج کے لئے بیرون ملک بھجوایا جائیاورمیڈیکل بورڈ کوبھی سربجیت سنگھ کے ہمراہ بیرون ملک بھجوایاجائے۔