کراچی(جیوڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما نبیل گبول نے سندھ ہائی کورٹ میں لیاری میں فوج تعینات کرنے درخواست دائر کردی۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 248 سے ایم کیو ایم کے امیدوار نبیل گبول نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور حکومت پاکستان کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے۔
لیاری میں قتل و غارت گری معمول بن چکی ہے۔ پولیس اور دیگر ادارے اسے نو گو ایریا قرار دے چکے ہیں جبکہ سپریم کورٹ میں بھی لیاری سے متعلق رپورٹس پیش کی جا چکی ہیں۔
شخصیات کو قتل کیا جاچکا ہے لہذا سندھ ہائی کورٹ سے استدعا ہے کہ لیاری میں الیکشن کے دنوں میں پولنگ اسٹیشنز اور پوری لیاری میں فوج کو تعینات کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم چلانے میں خطرات ہیں۔