افغانستان،ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد چالیس ہو گئی

Afghanistan

Afghanistan

کابل(جیوڈیسک)افغان صوبہ قندھار میں بس اور پٹرول سے بھرے ٹینکر میں تصادم سے چالیس افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہو گئے۔حادثہ صوبہ قندھار کے ضلع میوند میں پیش آیا،حکام کے مطابق بس سامنے سے آنے والے ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،مرنے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں،صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان نے بس پر طالبان حملے کی تردید کی ہے۔