ملک سے انتہا پسندی اور مذہبی منافرت کے خاتمے کے لئے عوام حق پرست اُمیدواروں کو کامیاب بنائیں : ارتضی فاروقی

کراچی : حق پرست اُمیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-256اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے نمائندے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب لائینگے ،الطاف حسین کا ویژن ہی ملک و ترقی اور عوام کو خوشحال معاشرہ فراہم کرسکتا ہے پتنگ کا نشان ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے اور انشا اللہ حق پرست عوامی نمائندے کامیابی کے بعد عوام کو خوشحال معاشرے کے سفر کا آغاز کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حق پرست اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PS-119ارتضی فاروقی اور حلقہ PS-120کے نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں انتخابی رابطہ مہم کے سلسلے میں عوامی اجتماعات اور انتخابی نشان پتنگ کے ماڈل کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹرز اور یونٹس کے ذمہ دران اور عوام کی کثیر تعداد نے اپنے یر دلعزیز قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد عوامی نمائندوں کا پر جوش استقبال کیا اس موقع پر حق پرست صوبائی اُمیدوار حلقہ PS-119ارتضی فاروقی نے کہاکہ ملک سے انتہا پسندی اور مذہبی منافرت کے خاتمے کے لئے عوام حق پرست اُمیدواروں کو کامیاب بنا ئیں۔

دہشت گردی کے مائنڈ سیٹ کو متحدہ قومی موومنٹ 11مئی 2013ء کو عوام کے بھر پور تعاون سے شکست دے گی انہوں نے کہاکہ 12مئی کے بعد حق پرست کے پرچم تلے پاکستان میں ترقی اور خوشحال کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوگا۔ حق پرست صوبائی اُمیدوار حلقہ PS-120نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فلسفے پر عمل کرکے ہی ملک کو بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے۔

عوام پورے ملک سے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد نمائندوں کو کامیاب بنا ئیںبعد ازاں حق پرست اُمیدواران نے الفلاح سوسائٹی میں عوام کی جانب سے تیار کئے گئے وسیع و عریض ایم کیو ایم کے انتخابی نشان پتنگ کے ماڈل کا افتتاح کیا۔

Election Comping

Election Comping