کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی میں 10 ملین مکعب فٹ اضافہ

KESC

KESC

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سوئی سدرن نے کے ای ایس سی کو گیس سپلائی میں 10 ملین مکعب فٹ اضافہ کر دیا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق فرٹیلائرز سیکٹر کو گیس سپلائی کم کر کے بجلی کی پیداوار کیلئے کے ای ایس سی کو دی جارہی ہے اور یہ 130 ملین مکعب فٹ یومیہ تک بڑھا دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کوٹری اور جامشورو بجلی گھروں کو بھی40 ملین مکعب فٹ گیس دی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق بھٹ گیس فیلڈ کے دوسرے پلانٹ کی مرمت شروع ہونے کے بعد کوٹری اور جامشورو پاور پلانٹ کی گیس بند کی جائے گی تاہم کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی بدستور جاری رہے گی۔