ملک میں تبدیلی کا نظام رائج کرتے ہوئے عوام کو صحت تعلیم اور روزگاز جیسی سہولیات فراہم کرنا پاکستان تحریک انصاف کے منشور کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
Posted on April 28, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
چکوال : ملک میں تبدیلی کا نظام رائج کرتے ہوئے عوام کو صحت تعلیم اور روزگاز جیسی سہولیات فراہم کرناپاکستان تحریک انصاف کے منشور کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ملک میں غیر طبقاتی نظام رائج کرکے برابری کی سطح پر تعلیم فراہم کی جائے گی آج ملک جس تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اسے ایک سچے، ایماندار اور دلیر لیڈر کی ضرورت ہے اور یہ تمام خوبیا ں میرے اور آپکے قائد عمران خان میں موجود ہیں۔
اس لئے میر ی درخواست ہے آپ سے کہ اپنے ضمیر کے مطابق تبدیلی کو ووٹ دیں ان خیا لات کا اظہا رپاکستا ن تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان نے کیا وہ یونین کونسل نمبر 2چکوال میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرہے تھے اس کارنر میٹنگ کے میزبان مستجاب حیدر حیدری تھے۔
راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کے ہمراہ علی ناصر خان بھٹی،نوید کہوٹ،محمد خان تترال،راجہ ہارون سرفراز،چوہدری احسن زاہد ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ اور چوہدری غفران کہوٹ بھی موجود تھے اس موقع پر چوہدری علی ناصر بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام سابق تجربہ کا رحکمرانوں سے عاجز آچکے ہیں اور اس بات کا ثبوت 29اپریل کو عمران خان کی چکوال آمد پر مل جائے گاجب عوام ریلوے گرائونڈ میں اکٹھے ہو کر سابق جماعتوں کے امیدواروں کو مسترد کریں گے۔