کراچی(جیوڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی میں دھماکوں کی مذمت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ خواہ کچھ بھی ہوجائے الیکشن وقت پر ہوں گے اور بربریت پسندوں کے مذموم ارادے ناکام بنائے جائیں گے۔
پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹوزرداری نے کراچی دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کیاہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ ظالم افراد چاہتے ہیں کہ لبرل اور روشن خیال سیاسی جماعتوں کو جمہوری ،آئینی اور قانونی حق استعمال کرنے سے روکیں مگر بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ ان کو ان کے ارادوں میں کامیاب ہونے نہیں دیاجائے گا۔