لاہور(جیوڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ وہ دہشت گردوں سے اپیل کرتے ہیں کہ نیا پاکستان بنانے کے لئے 13دن کی مہلت دے دیں۔لاہور میں تحریک انصاف کے دفتر میں قومی اور صوبائی امیدوارں سے ملاقات کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی جماعت فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتی انہیں افسوس ہے۔
کہ تحریک انصاف کو دہشت گردی کی وجہ سے کراچی کا جلسہ منسوخ کرنا پڑا۔عمران خان نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعتوں کو عوام سمجھ چکے ہیں۔اب انہیں بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔مسلم لیگ ن 5سال پیپلز پارٹی کی حمایت کرتی رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کبھی مسلم لیگ ن کی قیادت کی ذات پرتنقید نہیں کی ہمیشہ ن لیگ کی کا کردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔الیکشن یا اس کے بعد پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے کبھی اتحاد نہیں ہو گا عمران خان نے واضح کیا کہ مولانا فضل الرحمان یہودیوں سے ایک پائی لینا ثابت کر دیں تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔انہوں نے دہشت گردوں سے اپیل کی کہ وہ نیاپاکستان بنانے کے لئے 13دن کی مہلت دے دیں۔