ڈھاکا(جیوڈیسک)ڈھاکا میں 4 روز پہلے گرنے والی عمارت میں ہلاکتوں کی تعداد360 ہوگئی۔زندگی کے آثار ختم ہونے پر ملبہ ہٹانے کے لیے کرین طلب کرلی گئی۔ ریسیکو ٹیمیں گزشتہ کئی دنوں سے گرے ہوئے فیکٹری بلاک میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کررہے تھے۔
آج ملبے تلے زندگی کی امید بھی دم توڑ گئی، حکام کے مطابق فوج کے تعاون اور مشورے سے بھاری مشینری کے استعمال کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
ملبہ اور بھاری پتھر اٹھانے کے لیے دوپہر میں کرینوں کا استعمال کیاجائے گا، گزشتہ روز ملبے سے 29 افراد کو زندہ نکال لیا گیا،3 مالکان اور عمارت ڈیزائن کرنے والے 2 انجئیر سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔