بدین(جیوڈیسک)بدین میں پسند کی دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر نوجوان نے خود سمیت اہل خانہ کو کھانے میں زہر دیدیا۔ تمام افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شادی لارج میں ماجد نامی 26سالہ نوجوان کی چھ ماہ قبل شادی ہوئی اور وہ پسند کی دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔
جس پر گھر والے تیار نہ تھے۔ گزشتہ روز ملزم نے رات کے کھانے میں زہر ملادیا۔ زہریلا کھانا کھانے سے اسکی بیوی، 2 خواتین سمیت 7 افراد کی حالت خراب ہوگئی۔ بعد میں ملزم نے خود بھی زہر ملا کھانا کھالیا۔ اطلاع ملنے پر اہل محلہ نے متاثرہونے والے تمام افراد کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔