اڑیسہ : چندی پور میزائل ٹیسٹنگ رینج میں آگ لگ گئی، ٹیسٹنگ رینج متاثر

Chandi Pur

Chandi Pur

اڑیسہ(جیوڈیسک) چندی پور میں واقع بھارت کی سب سے بڑی میزائل ٹیسٹنگ رینج میں آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹیسٹنگ رینج متاثر ہوئی۔ بھارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے علاقے چندی پور میں واقع بھارت کی سب سے بڑی میزائل ٹیسٹنگ رینج میں آگ لگ گئی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ٹیسٹنگ رینج میں آگ بھارتی وقت کے مطابق صبح 4 بجے لگی تھی۔آگ لگنے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق آگ ٹیسٹنگ رینج کے ایمونیشن میگزین میں لگی تھی، معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے جبکہ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ترجمان روی گپتا کے مطابق آگ ٹیسٹنگ رینج میں نہیں لگی بلکہ سٹوریج ایریا میں لگی تھی۔

جس پر قابو پالیا گیا ہے۔ انہوں نے بھارتی ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میزائل ٹیسٹنگ آئی ٹی آر میں کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چندی پوررینج میں حفاظتی اقدامت کردیئے گئے ہیں اور ارد گرد کا علاقہ بالکل محفوظ ہے اور کسی قسم کا کوئی جانی نقصان یا کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔