میکسیکو(جیوڈیسک)میکسیکو میں قیدیوں کے درمیان جھڑپوں میں 13 افراد ہلاک جبکہ 65 زخمی ہو گئے۔ میکسیکو کی جیل میں قیدیوں کے دو متحارب گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 13 قیدی ہلاک اور65 زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق دارالحکومت میکسیکو سٹی کی لاپیلا جیل میں دو متحارب گروہوں کے درمیان جھڑپ علی الصبح 4 بجے شروع ہوئی۔ حکام کے مطابق قیدیوں کے ایک گروہ نے مخالف گروہ کے ڈرانے دھمکانے سے تنگ آکر چھریوں اور چاقوں سے مخالفین پر حملہ کر دیا۔ حکام کے مطابق مخالف گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں 13 قیدی ہلاک اور 65 زخمی ہوگئے۔