ڈاکٹرعیسیٰ لیباریٹری وہ پہلی لیباریٹری ہے جس میں” کمیونٹی فارمیسی”کا آغازکیا گیا ہے
Posted on April 29, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : انسانی جان بچانے میں جہاں معالج کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے وہیں ادویات بھی بنیادی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں اسلئے ادویہ کا معیاری ہونا اور ان کا معالج کے مشورے کے مطابق انتہائی ضروری ہے مگر افسوس کہ ناجائز منافع خوری کے اس دور میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کے باعث نہ صرف انسانی زندگیاں خطرات سے دوچار ہیں نت نئے مسائل و امراض میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
ڈاکٹر عیسیٰ لیباریٹری کے سی ای او ڈاکٹر فرحان عیسیٰ بداللہ عابدین نے ڈاکٹر عیسیٰ لیباریٹری ابوالحسن اصفہانی سینٹر میں داکٹر نادیہ فرحان عیسیٰ کے دست مبارک سے فارمیسی کے افتتاح کے بعد میڈیا و شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عیسیٰ لیباریٹری پاکستان کی وہ پہلی لیب ہے جس میں کمیونٹی فارمیسی کا آغاز کیا گیا ہے۔
جس کا مقصد جعلی و غیر معیاری ادویات سے عوام کو نجات دلانا معیاری ادویات کی رعایتی نرخوں پر فراہمی اور ادویات کے اثرات و استعمال کے حوالے سے مکمل آگہی کی فراہمی ہے تاکہ جعلی ادویات سازی و فروخت کی حوصلہ شکنی کے ساتھ معالج کے مشورے کے مطابق ادویات کے درست استعمال رجحان بھی فروغ پائے۔