سیاسی ڈائری حلقہ NA139

Election Pakistan

Election Pakistan

قصور کا حلقہ NA 139 تاریخی اہمیت کا حامل ہے اس حلقے سے نامور سیاسی شخصیات الیکشن میں حصہ لیتی رہی ہیں ۔قصور کی چار تحصلیں ہیں قصور ،پتوکی،چونیاں، کوٹ رادھا کشن۔حلقہ NA 139 سے جوسیاسی شخصیات الیکشن میں حصہ لے رہی ہیںان میں پاکستان پیپلز پا رٹی کے چوہدری منظوراحمد ،تحریک انصاف کے سردار محمد حسین ڈوگر،مسلم لیگ (ن ) کے وسیم اختر شیخ،آزاد امیدوارنویدہاشم رضوی ، جماعت ا سلامی کے مولناجاویدقصوری شامل ہیں۔

2008 کے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ مسلم لیگ (ن ) نے حاصل کیے عوام نے میاں برادران پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور مسلم لیگ کی قیادت نے بھی فراخ دلی کا مظاہرہ کیا قصور کی تاریخ کے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس سے مسلم لیگ (ن ) کے ووٹ بنک میں مزید اضافہ ہواہے قصور ایک تاریخی ضلع ہے اس کا شمار پاکستان کے گندھے ترین اضلاع میں ہوتا تھا مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کاموں کی بدولت اب اس کا شمار خوبصورت شہروں میں ہونے لگا ہے۔

2013 کے انتخابات سے قبل چوہدری منظور نے قصور میں پاسپورٹ آ فس ،سوئی گیس اور نادرا ریلوے روڈ دفاتر کا افتتاح کر کے عوام میں کافی حد تک مقبولیت حاصل کر لی ہے ان کی پارٹی برسر اقتدار تھی اقتدار میں ہوتے ہوئے وہ ترقیاتی کا م نہیں کرواسکے جوکروانے چاہیے تھے ان کا آبائی علاقہ آج بھی پسماندہ ترین علاقہ ہے ۔ جماعت اسلامی کے مولنا جاوید قصوری بھی مظبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ رہے ہیں مذہبی حلقوں میں مقبول ہیں۔

وسیم اختر شیخ سے ان کے پرانے ورکرز اور ووٹرز ناخوش ہیں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ وسیم اختر نے قبضہ مافیا کے ساتھ مل کر مسلم لیگ ووٹ بنک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے وسیم اختر کے درینہ ساتھیوں نے نام نہ بتانے کی شرط پر انکشاف کیا کہ اب شیخ برادری بھی ان کی حمایت نہیں کررہی اب (ن)لیگ کی قیادت نے ان کو ٹکٹ د ے دیاہے تون لیگ قصور کی تاریخ کے ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے کے باوجود یہ سیٹ ہار جائے گی۔

نوید ہاشم رضوی پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے لیکن ان کی ٹیم اب اتنی متحرک نہیں رہی ۔ مسلم لیگ ن نے وسیم اختر کو ٹکٹ دے دیا ہے اس کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چوہدری منظوراحمد اور تحریک انصاف کے سردار محمد حسین ڈوگر کو ہو گا ان دونوں میں سے کوئی ایک امیدوار کامیاب ہو جائے گا ۔حلقہPP177 میں2008 کے انتخابات میں ن لیگ کے نعیم صفدرانصاری منتخب ہوئے اب بہت سے امیدوارانتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

Pakistan

Pakistan

جن میں نعیم صفدر انصاری ،سید زہیر شاہ،اشفاق کمبوہ،مظفر شاہ کاظمی نمائیاں ہیں مضبوط امیدوار کے طور پرپاکستان مسلم لیگ کے نعیم صفدر انصاری اور پاکستان تحریک انصاف کے مظفر شاہ کاظمی سامنے آرہے ہیں ان دونوں میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا ۔ حلقہ PP178 میں 2008 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے احمد علی ٹولو کامیاب ہوئے اب جو امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

ان میں احمد علی ٹولو،چوہدری مبشرنواز،سردار فاخرعلی، ملک احمد سعید، سردار فیصل،شاہد مسعود خان شامل ہیں ۔سابق ایم پی اے احمد علی ٹولو نے جماعت اسلامی کے ٹکٹ ہولڈر سردار فیصل کی حمایت کر دی ہے جس سے سردار فیصل کی پوزیشن پہلے سے مضبوط ہو گئی ہے آزاد امیدوار چوہدری مبشرنواز مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں 2008 کے الیکشن میں دوسرے نمبر پر آئے تھے۔

ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے ملک احمد سعید ہیں مبشر نوازنے مسلم لیگ ن کے لیے گزشتہ دس سال سے دن رات کا م کر رہے تھے پارٹی نے ان کو ٹکٹ نہ دے کر مسلم لیگی کارکنوں میں مایوسی پیدا کی ۔پاکستان تحریک انصاف کے سردار فاخر علی ،چوہدری مبشر نواز،سردار فیصل،اور ملک احمد سعید کے درمعیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔ 2013 کے انتخابات کے بارے میں کہا جا رہا ہے۔

یہ خونی انتخابات ہوں گے ملک کے مختلف علاقوں دہشت گردی کا سلسلہ ابھی سے شروع ہو گیا ہے دہشت گردوں سے اپیل ہے کہ بلٹ کی جگہ بیلٹ کا استمال کریںسابق صدر مشرف کی مجھے ایک بات بہت یاد آتی ہے عوام جاگیر داروں کرپٹ، بددیانت اور برے لوگوں کو ووٹ دیتے ہیں عوام شریف اور دیانت دار لوگوں کا استحصال کرتے ہیں ۔ عوام اچھے اور شریف لوگوں کو منتخب کریں جو دہشت گردی ،لوڈشیڈنگ ،غربت مہنگائی جیسے مسائل پر قابوپا کر ملک و قوم کے مفادات کا تحفظ کریں اوروطن عزیزکو ترقی کی راہ پر گامزن کر یں۔

Javed Rehman Kasuri

Javed Rehman Kasuri

تحریر : جاویدالرحمن قصوری
hafizjaved41@yahoo.com
03334921132