لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے قراردیا کہ شرفا سے بجلی کے بل وصول کرکے چوروں کو سبسڈی دی جارہی ہے۔لاہورہائی کورٹ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کیس کی سماعت شروع ہوئی تولیسکو نے اوور بلنگ کے حوالے سے عدالت میں ر پورٹ پیش کی۔
جس پرچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں قراردیا کہ ریکارڈ بتارہا ہے جتنی بجلی فروخت ہوتی ہے اس سیزائدبلوں کی وصولی ہوتی ہیشرفا سے بجلی کے بل وصول کرکے چوروں کو سبسڈی دی جارہی ہے۔
جہاں بجلی چوری زیادہ ہووہاں بجلی کی سپلائی کم ہونی چاہیے اورجہاں بجلی کے بلز کی وصولی زیادہ ہو وہاں بجلی پوری دینی چاہئیے جس کے بعد عدالت نیکیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وزارت پانی و بجلی سے بجلی بحران کی تحریری رپورٹ طلب کرلی۔