بلوچستان : حساس علاقوں میں پاک فوج کا پہلا دستہ روانہ

Balochistan Army

Balochistan Army

کوئٹہ(جیوڈیسک)بلوچستان میں انتخابات کے لیے قرار دیئے گئے حساس علاقوں میں فوج کی تعیناتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ پاک فوج کا چار سو جوانوں پر مشتمل پہلا دستہ مستونگ، کھٹ گجہ اور دشت کے لئے کوئٹہ سے روانہ کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق بلوچستان میں پرامن انتخابات کے انعقاد کے لئے ستر ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے جن میں فوج، ایف سی، بلوچستان کانسٹیبلری، انسداد دہشت گردی فورس اور ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکار شامل ہیں ، ان میں چھے ہزار پاک فوج کے جوان انتہائی حساس علاقوں میں تعینات کئے جائیں گے۔