اسلام آباد(جیوڈیسک)انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری سے متعلق مانٹرینگ ٹیموں کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی ہے جس کے مطابق انتخابی مہم کے پہلے مرحلے 20 اپریل سے 27 اپریل تک مانٹرینگ ٹیموں نے 100 سے زاہد شکایات درج کی ہیں۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 849 حلقوں کی جائزہ رپورٹ بھی الیکشن کمیشن کو ارسال کی جارہی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزری کرنے والے امیدواروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ر فخر الدین جی ابراہیم نے مانٹرینگ ٹیموں کو ضابطہ اخلاق کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئیں۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیداوارں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔