کراچی : حق پرست اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA-256اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک میں عوامی استحصال کا خاتمہ چاہتی ہے ،دہشتگردی ،مذہبی انتہا پسندی اور لاقانونیت کا خاتمہ کرکے اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارگی کا فروغ ہمارا مشن ہے ایم کیو ایم عوامی زندگی میں انقلابی تبدیلیوں کے لئے جد وجہد میں مصروف ہے۔
انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرکے پاکستان میں حقیقی تبدیلی لائیں گے جہاں پاکستان ترقی کرے گااور عوام خوشحال ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے زیر اہتمام قومی اسمبلی حلقہNA-256،PS-119اور PS-120کے اُمیدواروں کے انتخابی مہم کے سلسلے میں برامد ہونے والی ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر حق پرست اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PS-119ارتضی فاروقی اور صوبائی حلقہ PS-120کے اُمیدوار نشاط محمد ضیاء قادری نے بھی خطاب کیا ،انتخابی ریلی شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا شاہ فیصل کالونی نمبر2چورنگی پر اختتام پذیر ہوا شاہ فیصل کالونی کی عوام نے اپنے ہر دلعزیز قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد اُمیدوراوں اور ریلی کے شرکاء کا پور جوش استقبال کیا۔
پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں حق پرست اُمیدوار اقبال محمد علی خان نے کہا کہ انشا اللہ 11مئی 2013ء کو فتح حق پرست عوام کی ہوگی ریلی سے اپنے خطاب میں حق پرست اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PS-119ارتضی فاروقی نے کہاکہ الطاف حسین پاکستان کی وحدت اور اتحاد و یکجہتی کی علامت بن چکے ہیں۔
اتحاد کے ذریعے ہمیشہ دہشت گردی اور لاقانونیت کا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فلسفے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے مقابلہ کرینگے اس موقع پر صوبائی حلقہ PS-120کے اُمیدوار نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ ایم کیو ایم ملک سے استحصال ،بھو ک و افلاس اور بدامنی کا خاتمہ کرکے عوامی کو بااختیار اور خوشحال معاشرہ فراہم کرے گی۔