میر پور خاص : بچی کو زیادتی اور قتل کرنیوالے تین ملزمان کو سزائے موت کا حکم

Mirpur

Mirpur

میرپورخاص(جیوڈیسک) میرپورخاص میں انسداد دہشت گردی عدالت نے نو سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے تین ملزمان کو سزائے موت سنادی۔درندگی کا یہ افسوسناک واقعہ تین ماہ پہلے میرپورخاص میں پیش آیا تھا۔وحشی ملزمان نے نو سال کی معصوم بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں اسے قتل کرکے لاش کو آگ لگادی۔

پولیس نے دو ہفتے کی تحقیقات کے بعد ملزمان فہد قریشی، ولید بھٹی اور نور علی پنہور کو گرفتار کیااورتمام ثبوت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیے، جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے تینوں ملزمان کو سزائے موت اور دو،2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

لیکن سزا کے بعد بھی ان وحشی مجرموں کے چہروں پر ندامت کے کوئی آثار موجود نہیں تھے ۔ ایک نے تو مونچھوں کو تاو دے کر بچی کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکی بھی دے دیں ۔درندہ صفت تینوں مجرموں کو جیل بھجوادیا گیا ہے لیکن بچی کے اہل خانہ اب بھی مطمئن نہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد از جلد سزا پر عملدرآمد چاہتے ہیں۔