اضلاع کی خبریں28.4.2013
Posted on April 29, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
برٹش کونسل اور ایڈایکسل طلبا کی معیاری تعلیم کے لیے کوشاں
اسلام آباد(جی پی آئی)برٹش کونسل اور ایڈایکسل نے مل کر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کا مقصد طلبا کو برطانیہ اور اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں تعلیم کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ اس سیمینار میں برٹش کونسل کے اعلی افسران سمیت ایڈ ایکسل کے ڈائریکٹر ز اور راولپنڈی اسلام باد کے پرائیویٹ اسکولز جن میں روٹس انٹرنیشل ، سٹی اسکول،فوربلز اور دیگر اسکولز کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی اوربرٹش کونسل اور ایڈ ایکسل کی ملکی طلبا کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی اس کاوش کو سراہا۔سیمینار جس کا عنوان برطانیہ میںجدید تعلیم اور اسباق سے خطاب کرتے ہوے برٹش کونسل کے ڈائریکٹرز امتحانات امتیاز رضوی نے کہا کہ ایڈ ایکسل کی تعلیم سے طلبا کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خاطر خواہ مواقع حاصل ہوں ایڈ ایکسل کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ڈیوس نے کہا کہ ساری دنیا میں برطانیہ کی جاری سند کی پزیرائی کی وجہ سے پاکستانی طلبا برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے برطانیہ کے تمام تعلیمی اداروں میں پاکستانی طلبا کی بڑی تعداد وہاں تعلیم حاصل کر رہی ہے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈ ایکسل کی اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ نے کہا کہ ایڈ ایکسل پاکستانی طلبا کو مزید مواقع فراہم کرنے کی غرض سے پیرسن کے تعاون سے کتابوں کی قیمتوں میں کمی کر رہا ہے۔ ایڈایکسل کے ریجنل ڈویلپمنٹ منیجر نے کہا کے طلبا کی گاہی اور انٹرنیشل تعلیم کے لیے ایڈایکسل ملک کے دوسرے صوبوں میں بھی اس نوعیت کے سیمینار ز کا انعقاد کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید منورحسن اور لیاقت بلوچ کا پشاور اور صوابی بم دھماکوں پر اظہار مذمت
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے پشاور اور صوابی میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد اپنی مذموم کاروائیوں سے انتخابی عمل کو سبو تاژ کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انتخابات ملتوی ہوئے تو ملک انتشار اور انارکی کا شکار ہوجائے گا۔انہو ں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید منورحسن کا لورالائی میں انتخابی جلسہ سے خطاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہاہے کہ الیکشن کے التوا کے خدشات ختم کرنے کے لیے نگران وزیراعظم فوری طو ر پر اے پی سی بلائیں جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوج کے سربراہ بھی شریک ہوں ۔بعید نہیں کہ امریکہ اور بھارت جن پارٹیوں کے جلسوں میں دھماکے ہورہے ہیں انہی کے کارکنان کو استعمال کرکے انتخابات کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کررہے ہوں حکومت تحقیقات کروائے تو لمحوں کے اندر دہشت گردوں کے نام سامنے آسکتے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات کراچی ،کوئٹہ اور پشاور سمیت پورے ملک میں تسلسل کے ساتھ پیش آرہے ہیں ،نگران حکومت اور سیکیورٹی اداروں کودہشت گردی کے واقعات پر قابو پاکر انتخابات کے التوا کی کوششوں کو ناکام بنانا ہوگا۔بلوچستان کی قیادت نے انتخابات میں حصہ لینے کا جرا ت اور دانشمندانہ فیصلہ کرکے ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں۔ اب حکومت کا فرض ہے کہ وہ ان کو مکمل تحفظ فراہم کرے ۔حکومت نے یہ تو فورا کہہ دیا ہے کہ مشرف کے خلاف کاروائی کرنا ان کے مینڈیٹ میں نہیں آتا مگر انتخابی جلسوں میں شریک ہونے والے عوام کو تحفظ دینا توان کے مینڈیٹ کا پہلا فرض ہے اسے کیوں پورا نہیں کیا جارہا۔ عوام مہنگائی ، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورا لائی کے سرکاری باغ گرائونڈ میں بڑے انتخابی جلسہ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔جلسہ سے بلوچستان کے صوبائی امیر اخوند زادہ عبد المتین ،لورا لائی کے ضلعی امیر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سید منور حسن نے کہاکہ ملک میں انتخابی گہما گہمی اس بات کا ثبوت ہے کہ 18 کروڑعوام انتخابات چاہتے ہیں اور وہ کسی بھی صورت الیکشن کے التوا کو قبول نہیں کریں گے ۔ امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردی کے واقعات کو بنیاد بنا کر کچھ عناصر انتخابات کے التوا کی باتیں کر رہے ہیں جو ملک میں انتشار اور انارکی پھیلانے کی سوچی سمجھی سازش ہے ۔ اس موقع پر انتخابات کو ملتوی کرنا ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل سکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس سال میں وہ کونسا لمحہ ہے جب پاکستان میں دہشتگردی ، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کے واقعات میں کمی آئی ہو ۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی اور بدامنی سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں بروقت شفاف اور غیر جانبدارالیکشن کرائے جائیں اور اقتدار قوم کے منتخب نمائندوں کے حوالے کر دیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکی جنگ میں کودنے اور جنرل مشرف کی دس سالہ آمریت کے بعد برسر اقتدار آنے والے نام نہاد جمہوری ٹولے کی طرف سے مشرف کی امریکہ نواز پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو بدترین دہشتگردی کا سامنا ہے، لیکن موجودہ حالات میں الیکشن کا التوا ملک کو انتشار کے حوالے کرنے کے مترادف ہے ۔ سید منورحسن نے کہاکہ قوم انتخابات کے التوا کی قیمت ادا نہیں کرسکتی ،نگران حکومت کی ذمہ داری تھی کہ لوگوں کے اندر پائے جانے والے خوف اور سراسیمگی کو ختم کرتی لیکن لگتا ہے کہ سیفٹی اور سیکیورٹی حکومت کی ترجیح نہیں ۔سید منورحسن نے کہاکہ بلوچستا ن جو پاکستان کا سب سے بڑا اور وسائل سے مالا مال صوبہ ہے موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کی عدم توجہی سے مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ۔بلوچستان کے عوام محب وطن لیکن حکومتی رویے نے انہیں سخت مایوس کیا ہے ۔حکمرانوں نے بلوچستان کے حقوق دلانے میں کوئی دلچسپی نہیں لی ،جن پارٹیوں کو عوام نے کئی کئی بار ووٹ دیکر ایوان اقتدار تک پہنچایا انہوں نے مسنگ پیپلز ، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں پر قابو پانے کی بجائے ان میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی بات کی اور بار بار حکمرانوں کو اس طرف توجہ دلائی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم اور اے این پی کا منشور وہ نہیں جو وہ چھاپ چھاپ کر بانٹ رہی ہیں ان کے منشور سے عوام اچھی طرح آگاہ ہیں ،امریکی غلامی غربت ،مہنگائی بے روز گاری ،دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ان کے منشور کے بڑے بڑے نکات ہیں جن کا عوام کو پانچ سال تک سامنا رہا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے نمائندے عوام میں سے ہیں اب عوام کا فرض ہے کہ وہ وڈیروں جاگیر داروں اور سرمایہ داروں سے جان چھڑانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ،انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں جماعت اسلامی نے قوم کی خدمت کے شاندار ریکارڈ قائم کیئے جن کا اپنے بیگانے سب اعتراف کرتے ہیں ،زلزلہ و سیلاب زدگان کی امداد اور ان کی بحالی کیلئے جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکنان ان کے ساتھ اس وقت تک کیمپوں میں رہے جب تک وہ اپنے گھروں میں نہیں چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ قوم کی بے لوث خدمت ہی جماعت اسلامی کا منشور ہے۔سید منور حسن نے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن کو ملک میں اسلامی انقلاب کا پہلا زینہ بنا دیں ۔انہوں نے کہا کہ پور ے ملک میں بیداری کی لہر موجود ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عوام شعور کی پختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوروں ،لٹیروں اور قابض مافیا کو مسترد کرکے جماعت اسلامی کو کامیاب کروائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام انتخابات میںبھٹو شہید اور بی بی شہید کی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرائینگے:سردار حر بخاری
لاہور( جی پی آئی)” بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ ” پنجاب کے کوار ڈی نیٹر و این اے 126سے امیدوار سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ عوام انتخابات میںبھٹو شہید اور بی بی شہید کی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرائینگے’ اللہ تعالی نے کامیابی سے نوازا تو سرکاری ملازمین کوریٹائرمنٹ پر گھر دینے کے حوالے سے نئی پالیسی دینگے ‘ پہلے ہی کہہ دیا تھاکہ پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ کا اتحاد غیر فطری ہے اور انتخابی اتحاد کے باوجود دونوں جماعتوں کی قیادت آج ایک دوسرے سے منہ چھپائے پھرتی ہیں ۔وہ اپنے حلقہ میں کارکنوں اور عوام کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ سردار حر بخاری نے کہا کہ ہم بھٹو شہید اور بی بی شہید کی پیپلز پارٹی کے ورکر ہیں ہمارا مفاد پرستوں کے ٹولے سے کوئی تعلق یا واسطہ نہیں ۔ انتخابات میں عوام شہیدوں کی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرائینگے اور ہم انشا اللہ عوامی منشور پر عمل کرا کے دکھائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر عوام نے کامیاب کرایا تو سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ پر گھر دینے کے حوالے سے نئی پالیسی لائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیارہ مئی کو عوام گھروں میں نہ بیٹھیں بلکہ اپنے ووٹ کے حق کے استعمال کیلئے گھروں سے باہر نکلیں اور مفاد پرستوں کو مسترد کر دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمہوریت پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے:مولانا مجاہد عبدالرسول خان
لاہور (جی پی آئی)پا کستان سنی تحریک حلقہ این اے 120 کے امیدوار مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا ہے کہ جمہوریت پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔گذشتہ پانچ سال تک پنجاب کو یرغمال میں بنانے والوں کا عوام محاسبہ کریں گے۔جعلی شیر وں اور لٹیروں کو 11مئی کے دن عوام عبرت ناک شکست دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلال گنج میں انتخابی دفتر کا افتتاح اور مختلف کارنر میٹینگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ کراچی،کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی کو جواز بنا کر الیکشن ملتوی نہیں ہو نے چا ہئے۔کراچی میں سوگ منانے والے ہی کراچی کے حالات کے اصل ذمہ دار ہیں۔ ایم کیو ایم اور طالبان جمہوریت کا قتل اور انتخابات کا التوا چا ہتے ہیں۔ایم کیو ایم انتخابات میں اپنی بد ترین ناکامی دیکھتے ہوئے الیکشن سے فرار کے بہانے تلاش کر رہی ہے ۔انتخابات میں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کیلئے بعض قوتیں دہشت گردوں کا سہارا لے رہی ہیں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کا تحفظ کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔کارکنان اپنے حوصلے بلند رکھیں سیاسی وڈیروں اور دہشت گردوں سے بیک وقت مقابلہ کریں گے۔اس موقع پر میاں محمد رضا،طاہر رضا ،محمد اشفاق،محمد افضل گجر،محمد رمضان چشتی بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے کاغذی شیر تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں:فیضہ ذیشان
لاہور (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما سلونی بخاری ،فیضہ ذیشان ،کرن سیف نے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے کاغذی شیر تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں شاہی حکمرانی کر نے والے سیاست دانوں کی راتوں کی نیندیں عوام کی تحریک انصاف سے محبت اور تبدیلی نے اڑا دی ہیں اپنے آپ کو پاکستان کے ٹھیکیدار سمجھنے والوں نے عوام کے لئے مسائل میں اضافہ کیا ہے مگر تحر یک انصاف اب حقیقی معنوں میں عوام کی تر جمانی کر تے ہوئے عوام کو مسائل سے نکال کر پاکستان کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کر ینگے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ نوجوانوں کی محبت دیکھ کر سابقہ پنجاب کے وزیر اعلی نے لیپ ٹاپ تو تقسیم کر دئیے مگر ان لیپ ٹاپ پر پی ٹی آئی کے نشانات نوجوانوں کی طر ف سے تبدیلی کا آغاز تھا جو کہ اب ایک سونامی کے ساتھ کر پٹ نظام اور شاہی حکمرانی کر نے والوں کو بہا لے جائے گا انہوںنے کہا کہ 11مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک انقلاب لے کر آئے گا اور پاکستان کی عوام تحر یک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہو کر تبدیلی لا کر کر پٹ حکمرانوں کا کڑا احتساب کر ینگے تاکہ آئندہ کوئی بھی ملک کو لوٹنے کے لئے نہ آسکے اور پاکستان کی عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلے کئے جا سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابقہ حکمرانوںکی عوام دشمن اور عوام کش پالیسیوں کی وجہ سے ملک نازک دوراہے پر آن کھڑا ہے۔چوہدری طارق گجر
لاہور( جی پی آئی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127لاہورسے آزادامیدوار چوہدری طارق گجر نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوںکی عوام دشمن اور عوام کش پالیسیوں کی وجہ سے ملک نازک دوراہے پر آن کھڑا ہے۔روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والے حکمرانوں نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے مشکلات کے بھنور میں پھنسا دیا ہے۔عوام 11مئی کواپنے ووٹ کی طاقت سے لٹیروں سے جان چھڑائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائون شپ میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرحاجی مشتاق’ محمد نعمان صدیق ‘ قاری عرفان’ ماسٹر ولی محمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ حلقے کی عوام کی چوہدری طارق گجر کا پرتپاک استقبال کیا انہیں کامیاب کرانے کا عہد کیا ۔ چوہدری طارق گجر نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ وہ آزمائے ہوئے لوگوںکو دوبارہ نہ آزمائیں، یہ لوگ کامیاب ہو کر اپنے اور اپنے حواریوں کی جیبیں بھرتے ہیں اور انہیں عوا م کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔ انشا اللہ عوام نے کامیاب کرایا تو حلقے کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات ایک کر دوں گا ۔انہوں نے کہا کہ بلند و بانگ دعوے اور روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر اقتدار حاصل کرنے والوں نے عوامی مسائل کوحل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے لیکن اشیائے ضروریہ سمیت پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی وجہ سے ملک کے غریب عوام خصوصا کاشتکار طبقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نام پرسنی تحریک کے ساتھ” ہاتھ” ہوگیا
،لاہور( جی پی آئی)سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نام پرسنی تحریک کے ساتھ” ہاتھ” ہوگیا۔ سنی تحریک ،جے یوپی جبکہ جے یوپی( ن) لیگ کے حق میں دستبردارہوگئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روزسنی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کراچی میں جمعیت علمائے پاکستان(نورانی) کے سینئر نائب صدرشاہ اویس نورانی نے ایک وفدکے ہمراہ سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجازقادری سے ملاقات کی۔ملاقات میںجے یوپی نے سنی تحریک کی اعلی قیادت سے راولپنڈی اورکراچی کے بعض حلقوں سے جے یوپی کے حق میں دستبردارہونے کیلئے کہا۔طویل مذاکرات کے بعدجب سنی تحریک نے این اے54،این اے198،این اے220حیدرآباد،این اے 247، این اے254،این اے 256،پی ایس112،پی ایس 121، پی ایس122، پی ایس123سمیت چھے قومی حلقوں اورچارصوبائی حلقوں سے جے یوپی کے حق میں دستبردارہونے کااعلان کریاتوجے یوپی کے شاہ اویس نورانی نے مذکورہ حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے رابطے شروع کردیے لیکن تاحال کوئی اعلان نہیں کیاجاسکا۔مزیدیہ کہ جے یو پی کی طرف سے سنی تحریک کے حق میں دستبردارہونیوالے حلقوں کااعلان بھی نہیں کیاگیا۔اس سلسلے میں دونوں جماعتوں کے درمیان شدیدتحفظات پائے جاتے ہیں ،آئندہ چندروزمیں ساری صورتحال واضح ہوجائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے غریب بچوں کو تعلیمی ووچرز جاری کر دئیے: راجہ انور
لاہور(جی پی آئی)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے غریب بچوں کو مفت تعلیم دلانے کے منصوبے کے تحت 10 ہزار تعلیمی ووچر جاری کر دئیے ہیں۔یہ بات چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن راجہ انور نے ماہرین تعلیم کے 5 رکنی وفد سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران کہی۔وفد کی قیادت محمد اکرم کررہے تھے۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ انور نے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن ایجوکیشن ووچر سکیم میں توسیع کے 10ویں مرحلے میں دس ہزار ووچر ز جاری کررہی ہے۔یہ ووچرز 28 مختلف اضلاع میں مستحق اور ضرورت مند بچوں کو دئیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی پسند کے قریبی سکولوں میں مفت تعلیم حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن ووچرز سکیم مفت تعلیم پھیلانے کا انقلابی منصوبہ ہے جس کے تحت صوبے کے 36 اضلاع میں ایک لاکھ چالیس ہزار مستحق طالب علموں کومیٹرک تک مفت تعلیم مہیا کی جارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ایجوکیشن ووچرز سکیم کے ذریعے غریب بچوں کو تعلیم جیسا بنیادی حق ملا ہے جس سے ان کا مستقبل روشن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن غریب اور بے آسرا بچوں کے روشن مستقبل کی نوید ہے ۔اس فائونڈیشن نے غریب بچوں کو چائلڈ لیبر اور ہوٹلوں میں مزدوری کی ذلت سے بچا کر انہیں تعلیم جیسی بنیادی نعمت دی ہے۔اس موقع پر ماہرین تعلیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے ایجوکیشن ووچرز سکیم کو تحفظ حقوق اطفال کے ضمن میں اہم قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہروں وحفاظتی بندوں پر پٹرولنگ کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے : زاہد سعید
لاہور(جی پی آئی)سیکرٹری آبپاشی پنجاب کیپٹن(ر) زاہد سعید نے محکمہ آبپاشی کے زونل چیف انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ نہروں وحفاظتی بندوں پر پٹرولنگ کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ عوام ممکنہ سیلاب کے خطرات سے محفوظ رہیں۔یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر سے فیلڈ افسران کوجاری ایک محکمانہ مراسلے میں کی ہیں۔سیکرٹری آبپاشی نے اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ چیف انجینئرز اپنے کینال زونز کے ایگزیکٹو انجینئرز کو پابند کریں کہ وہ اپنے اپنے کینال ڈویژن میں نہروں اور حفاظتی بندوں کا معائنہ کرکے جلد از جلد رپورٹس جمع کروائیں تاکہ ضروری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ نہروں پر پٹرولنگ کے عملہ کو پابند کیا جائے کہ وہ دن رات اپنی نہروں اور حفاظتی بندوں پر گشت کو یقینی بنائیں تاکہ ممکنہ سیلاب کے دوران کسی ناگہانی صورت حال سے بچا جا سکے۔ سیکرٹری آبپاشی نے اس بات کی ہدایت بھی کی ہے کہ محکمہ آبپاشی کا عملہ نہروں ودیگر آبی گزر گاہوں کے آگے قائم کی گئی ناجائزتجاوزات ورکاوٹوں کو ختم کروانے پر میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔اس سلسلے میں عملے کو اپنے فرائض بھرپور انداز سے ادا کرنے ہوں گے تاکہ عوام کے جان ومال کے ساتھ ساتھ لائیو سٹاک کے ممکنہ نقصانات سے بھی ہر ممکن طور پر محفوظ رہا جا سکے۔محکمانہ مراسلے میں اس بات کو بھی یقینی بنانے کی
ہدایت کی گئی ہے کہ پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا)کی قائم کردہ کسان تنظیموں کو ممکنہ سیلاب اور اس کے نقصانات سے بچائو کے طریقوں سے بھرپور آگاہی کے عمل میں شامل کیا جائے تاکہ دیہی علاقوں میں عوام کی بہتر رہنمائی عمل میں آ سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں سالانہ 3سوارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے :اللہ رکھا چوہدری
لاہور( جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہملک میں سالانہ 3سوارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے موقع ملا تو بجلی چوری پر قابو پا لیں گے، قیادت ویژنری اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہو تو لیپ ٹاپ، آشیانہ، دانش سکول، خود روزگار سکیم، انٹرن شپ پروگرام ، گرین ٹریکٹراور ییلوکیپ سکیم جیسے فلاحی پروگرام سامنے آتے ہیں، ہم نے اقتدار میں آتے ہی پنجاب میں فروغ تعلیم کو اپنی پہلی ترجیح بنایا اور تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے۔ 5ارب روپے کی لاگت سے صوبے کے 4300 ہائی سکولوں میں قائم کی گئی آئی ٹی لیبز سے پنجاب بھر کے لاکھوں طلبا و طالبات جدید علوم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔ صوبے کے پسماندہ ترین علاقوں میں لاہور گرائمر، لمز اور نسٹ جیسے تعلیمی اداروں کے ہم پلہ دانش سکول قائم کئے گئے ہیں جو نہ صرف ان علاقوں سے انتہاپسندی کے رجحانات کو ختم کر رہے ہیں بلکہ پسماندہ علاقوں میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم تاریخ کے نازک دور سے گذر رہے ہیں :سید اسد عباس شاہ
لاہور (جی پی آئی) مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PP-151سید اسد عباس شاہ کی الیکشن مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں الیکشن آفس کے افتتاحی تقریب کے موقعے پر موٹرسائیکلوں اور کاروں پر مشتمل
سینکڑوں کارکنان مختلف ٹولیوں کی صورت میں حلقہ PP-151کے یونین کونسلز کا چکر لگاتے رہے۔ مرکزی الیکشن آفس میں سید اسد عباس شاہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم تاریخ کے نازک دور سے گذر رہے ہیں اور پاکستان کو خطرات میں دیکھتے ہوئے میدانِ سیاست میں آئے ہیں ۔ ہمارا عزم ہے دہشت گردی سے پاک اسلامی فلاحی پاکستان۔ امید ہے کہ تمام محبانِ وطن پاکستان کی سلامتی کیلئے بلاتفریق مذہب و ملت مجلس وحدت مسلمین کے نمائندوں کو ووٹ دیں گے۔ سینکڑوں موٹر سائیکل سوار نوجوانان اور درجنوں گاڑیوں پر مشتمل شرکا پاکستان بنایا تھا ، پاکستان بچائیں کے نعریں لگاتے ہوئے حلقہ PP-151کی سڑکوں کا چکر لگاتے رہے۔ اللہ ہو چوک پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے آغا زاہد حسین نے کہا کہ شیعہ قوم کی ووٹ کو تر نوالہ سمجھنے والی سیاسی پارٹیاں اب سن لیں اب ہم کسی سے سیاسی بھیک نہیں مانگیں گے بلکہ خود میدانِ عمل میں آکر یہ ثابت کریں گے کہ ملک عزیز کی خاطر ہر قسم کی قربانیاں دیکر دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں۔ جس کا خواب علامہ اقبال اور قائداعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کرپٹ حکمرانوں نے پانچ سالوں میں کیا ہے اس کااحتساب عوام ووٹ کی طاقت سے 11مئی کو کر ینگے :انجم بٹ
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما اور معر وف تاجر رہنما انجم بٹ ،ملک مشتاق انور ،عبدامتین شیخ ،لا لہ قدیر ماجد ،آغا سجادبلا ،آغانثارنے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے عوام کے ساتھ جو پانچ سالوں میں کیا ہے اس کااحتساب عوام ووٹ کی طاقت سے 11مئی کو کر ینگے عوام سے بنیادی ضروریات چھیننے والے اب اسمبلیوں کی شکل کبھی نہیںدیکھ سکتے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کر وائے ہیں مگر پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے دور حکومت میں کر پشن کے کئی نئے ریکارڈ بنا ئے ہیںاور وزیراعظم
، درجنوںوزیروں ،مشیروں نے کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو ئے ہیں انہوںنے کہا کہ یہ الیکشن کئی سیاسی جماعتوں کا آخر ی الیکشن ہو گا کیو نکہ کچھ نابالغ سیاسی جماعتوں کے سونامی ایک کہانی تک رہ جاینگے اور کرپٹ سیاسی جما عتوں کا تو یوم احتساب ہو جائے گا مگر عوام کی دعائوں اور سیاست کو عبادت سمجھ کر عوامی خدمت کر نے والی مسلم لیگ ( ن) عوامی مینڈیٹ کے ساتھ حکومت میں ہو گی اور پاکستان کو کر پشن اور تر قی کی راہ پر گامزن کر نے میں اہم کردار ادا کر ئے گی انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات میسر کر نا ریاست کی ذمہ ہوتا ہے جس پر فوری طور پر کام کیا جائے گا اور مستقل بنیادوں پر لوڈ شیڈ نگ اور دیگر مسائل کو حل کر تے ہوئے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے گا تاکہ عوام مسائل کے دلدل سے نکل سکے اور یہ صرف مسلم لیگ ( ن) ہی کر سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی بدعنوانی سے نجات کا دن ہوگا: نذیر احمد جنجوعہ
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ11مئی کا دن پاکستان میں سابق بدعنوان حکمران ٹولے سے نجات کا دن ہوگا۔جماعت اسلامی نے پورے ملک میں اپنے امیدوار ”ترازو”کے نشان سے میدان میں اتاردیے ہیں۔11مئی کو انشا اللہ عوام”ترازو”کو ووٹ دے کر ملک و ملت سے محبت کا ثبوت دیں گے۔ نوجوان طبقہ ملکی حالات سے مایوس ہوکر بیرون ملک جانے کی بجائے فرسودہ نظام کے خاتمے کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔پاکستان وسائل سے مالامال ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ جراتمندقیادت میسر آئے۔انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب وطن عزیزترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ ملک میں حالیہ دہشتگردی کی فضا انتخابات کو سبوتاژکرنے کی گہری سازش ہے،انتخابات بروقت ہونے چاہئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور کے این اے120اور این اے121کے دور کے موقع پر انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم برسراقتدارآکر ملک کو خوشحال بنائیں گے۔امریکہ کے ساتھ کیے گئے تمام خفیہ معاہدے عوام کے سامنے آنے
چاہئیں۔مشرف کے بیان سے واضح ہوچکا ہے کہ امریکہ و نیٹو فوج بلااجازت پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کررہی۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ایسے تمام خفیہ معاہدات کو منسوخ کردے گی۔انہوں نے کہاکہ مشرف کو بھگانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔وہ ملک وقوم کا مجرم ہے 18کروڑ عوامکسی بھی قسم کا کوئی نیا این آراو قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی اپنے جھنڈے اور نشان”ترازو” پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ملک اس وقت امریکی حواریوں کے نرغے میں آچکا ہے۔ان سے نجات کے لئے قوم کو ووٹ کے ذریعے اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔پاکستان کی آزادی ،خودمختاری اور سلامتی سب کچھ دائو پر لگ چکا ہے۔غریب عوام کا پیسہ سابقہ حکمرانوں،جاگیرداروں،سرمایہ داروں اور وڈیروںکی سکیورٹی اور پروٹوکول پر خرچ ہورہا ہے ۔ایک طرف عوام لوڈشیڈنگ اور مہنگائی سے نڈھال ہورہے ہیں جبکہ دوسری جانب حکمرانوں کے اثاثے بڑھتے جارہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید منور حسن نے تحریک کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنما مولانا محمد سعید بھٹی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے تحریک کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنما مولانا محمد سعید بھٹی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب اور مرحوم کے اہل خانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں سید منور حسن نے مسئلہ کشمیر کے لیے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی طویل اور خطرناک بیماری کے باوجود کشمیر اور اہل کشمیر کی بھرپور خدمت کی۔ انہوں نے ہر موقع پر کشمیریوں پر توڑے جانے والے مظالم کو بے نقاب کیا اور اہل کشمیر کے حق خودارادیت کو اجاگر کیا۔سید منور حسن نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور پس ماندگان کو صبر جمیل سے نوازے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصا ف کی کامیابی کا ڈنگہ پورے پاکستان میں بج چکا ہے:حامد خان ایڈووکیٹ
لاہور (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 125 کے امیدوار حامد خان ایڈووکیٹ ، پی پی 156 کے امیدوار احسن رشید اور پی پی 155کے امیدوار حافظ فرحت عباس نے کہاہے کہ تحریک انصا ف کی کامیابی کا ڈنگہ پورے پاکستان میں بج چکا ہے،آزمائے ہوئے لٹیروں کو دوبارہ عوام نہ آزمائیں ،کرپٹ ٹولے نے عوام کا جینا محال کر دیا ،پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی بدترین حکمرانی نے ملک اورقوم کا بیٹرا غرق کر دیا ہے تحریک انصاف ہی ملک میں تبدیلی لاسکتی ہے جس کی قیادت ایمان د اراورصاف ستھری ہے ، عوام 11 مئی کو مہنگائی ، بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ کے خاتمے سمیت ملکی مسائل کے حل کے لئے عمران خان کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں، تحریک انصاف انتخابات میں کامیابی کے بعد فوری بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرے گی۔وہ مسلم لیگ (ن) کے سابقہ ایم پی اے و امیدوار پی پی 155میاں نصیر کے چچا ، میاں سعد کی اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر مین چونگی، صوبیدار کالونی ،مدینہ کالونی، اکرم آباد،سی ایم ایچ کر سچن کالونی،شاہد ٹائون اور مانوالہ میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہاکہ حکمران ٹولہ غریب عوام کا خون چوستے میں مصروف رہے اور آج کس منہ سے عوام کے پاس ووٹ مانگنے کے لئے جا رہے ہیں ۔تحریک انصاف کی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ، حلقہ این اے 125 کی غیور عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور 11 مئی کو لٹیروں ، قبضہ گروپوں اور ڈاکوئوں سے قوم کو نجات ملے گی۔ نوجوان اور خواتین گھر گھر پارٹی کے پیغام کو پہنچائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی نے مشکل وقت میں ٹھوس اقدامات کرکے پاکستان کے مسائل کم کئے ہیں:نرگس فیض ملک
لاہور( جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مشکل وقت میں ٹھوس اقدامات کرکے پاکستان کے مسائل کم کئے ہیں ،جمہوری نظام کے تسلسل کا سہرا پیپلزپارٹی کے قائدین کے سر ہے ،ہم نے تمام تر دبائو کے باوجود جمہوری نظام پر آنچ نہ آنے دی اور اسے تسلسل سے برقرار رکھا ،پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے اور جمہوریت پر ہی یقین رکھتی ہے،ہم اقتدار میں آکر جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے کام کریں گے اور جمہوری اقدار کی بالادستی قائم کی جائے ،جن شعبدہ بازوں نے عوام سے جھوٹ بولا وہ سب کے سامنے ہیں ،یہ شعبدہ بازعام انتخاب میں مستردہوجائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان میں توانائی بحران پر قابو نہ پایا گیا تو ملکی حالات خراب ہو نے کا خدشہ ہے :خواجہ عقیل
لاہور ( جی پی آئی)معر وف تاجر رہنما خواجہ عقیل المعر وف گو گی بٹ ،اور خواجہ شکیل نے کہا ہے پاکستان میں توانائی بحران پر قابو نہ پایا گیا تو ملکی حالات خراب ہو نے کا خدشہ ہے کیو نکہ بنیادی ضروریات بجلی اور گیس بحران کی وجہ سے صنعت بر ی طرح متاثر ہو ئی ہے اور بیر ونی سر مایا کار پاکستان میں آنے سے گھبراتے ہیں جو کہ پاکستانی معیشیت کی بحالی کے لئے بھی نقصان دہ ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گر دی اور توانائی بحران کی وجہ سے صنعت بہت تیزی سے بنگلہ دیش منتقل ہو رہی ہے جو کہ پاکستان کے لئے اچھا نہیں ہے جب صنعت پاکستان میں نہیں ہو گی تو بے روزگاری میں ہو ش ربا اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کو بھی اس سنگین مسئلہ کو حل کر نے کے لئے کو شش کر نی ہو نگی کیو نکہ وقت کی ضرورت پیش نظر پاکستان میں کوئلہ سے بجلی پیدا کر نے کی صلاحیت ہو نے کے باوجود اس پر کام نہیں کیا جا رہا اس کو بھی زیر غور لاکر بجلی کی قلت کو پورا کیا جا سکتا ہے اور حکومت کو کالا باغ ڈیم کے حوالے سے بھی اب کچھ سوچنا ہو گا تاکہ پاکستان بحرانوں
سے نکل سکے اور ملک میں غر بت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک،مغل برادری حلقہ پی پی95میں شیخ نصیراحمدکی حمایت کا اعلان کردیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)ملک،مغل برادری حلقہ پی پی95میں شیخ نصیراحمدکی حمایت کا اعلان کردیا آزادامیدوارپی پی95سے شیخ نصیراحمد صیحح حقیقی معنوں میں عوامی نمائنے ہیں بھٹی بھنگو،باروے،باسی والہ کی مغل برادی ،ملک برادری نے شیخ نصیرکی حمایت کا اعلان کردیا۔تفصلات کے مطابق بھٹی بھنگو سے چوہدری محمدنوازبھنگو،رانا حاجی محمداکرم،شوکت علی گجر،ریاست علی گجر،چوہدری خوشی محمد چیمہ،چوہدری خالد بھنڈر باسی والہ نے کہا کہ شیخ نصیراحمد ایک دیانت داراورغریبوں کے حامی ہیں۔باسی والہ سے مغل برادری اوربھٹی بھنگو سے ملک برادری نے شیخ نصیر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کو ہم بھاری اکثریت سے جتوائیں گے اورامیدکرتے ہیں کہ شیخ نصیر احمد بھی ہمیں اورہماری برادریوں کو بھی مایوس نہیں کریں گے۔11مئی کو الیکشن کا رزلٹ اللہ تعالی کے حکم سے فتح کی نویدلیکرطلوع ہوگا علاقہ کے معززین نے مزیدکہا کہ عوام نے دونوں پارٹیوں کے نمائندوں کی باربارآزماچکے ہیں لیکن وہ صرف رہنما جس نے علاقہ کے کوئی کام نہیں کیئے۔شیخ نصیرایک شریف آدمی ہیں ہم تینوں گاں،بھٹی بھنگو،باسی والہ،باروالے والا کی مغل برادری اورملک برادری چوہدری شیخ نصیراحمد الیکشن میں پوری حمایت کرتے ہیں اورآج کے بعد ہم حاجی شیخ نصیرکے ساتھ ہیں یہی وہ شخصیت ہے جو صیحح معنوں میں عوام کی خدمت کریں گے۔چک خلیل سے بھی رانا برادری نے شیخ نصیرکی حمایت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی کو شیر کا مقابلہ اندھیر سے ہے:خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے 96 انجینئر خرم دستگیر خان
نے کہا ہے کہ 11مئی کو شیر کا مقابلہ اندھیر سے ہے،مسلم لیگ ن عوامی طاقت سے بھوک مہنگائی اور لوڈ شیدنگ کو شکست دے گی، پانچ سال سے جاری آصف زرداری کی ڈگڈگی اورسرکس فنا ہو چکا، اناڑی کھلاڑی سونامی خان نواز شریف کی مقبولیت سے خائف ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلہ منڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ11مئی کو عوامی غیض و غضب ملک لوٹنے والے ٹولے پر قہر بن کر ٹوٹے گا اورعوام کو جیتے جی مار دینے والا لٹیرا گروہ بدترین عوامی انتقام کا نشانہ بنے گا،اس موقع پر امیدوار پی پی 94حاجی عبدالرئوف مغل نے کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن میں کامیابی کے بعد مہنگائی وغربت کا خاتمہ،روزگار کی فراہمی اور عدل و انصاف کی فراہمی یقینی بنا ئے گی،ضلعی رہنما مسلم لیگ ن و صدررائس ڈیلرز اینڈ کمیشن ایجنٹس ایسوسی ایشن غلہ منڈی چوہدری یوسف سندھو نے کہا کہ11مئی کو عوام گوجرانوالہ کی محرومیوں کو ختم کرنے والی قیادت کو دوبارہ منتخب کر کے شہر کی ترقی کے سفر کو جاری رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اورانجینئر خرم دستگیر خان کو ریکارڈ مارجن سے فتح دلائینگے،اس موقع پر اظہر وڑائچ،اکبر بٹ ،بائو عبدالغنی،امجد میر،چوہدری یعقوب ،شیخ جاوید،محمد اقبال،محمد ابراہیم،ملک عابد،حنیف رحمانی،نیامت رحمانی،لیاقت علی،جاویدچھینہ نے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی پی اورپی ٹی آئی کا جوائنٹ میڈیاسیل آپریشنل ہوگیا:رضوان اسلم بٹ
گوجرانوالہ (جی پی آئی)گوجرانوالہ کے عوامی خادم اور حلقہ پی پی 91سے آزاد امیدوار رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ پی پی اورپی ٹی آئی کے جوائنٹ میڈیاسیل نے قومی قیادت اورجمہوریت کیخلاف کام شروع کردیا۔ عمران خان کااپناکوئی سیاسی مستقبل اور ایجنڈانہیں ،وہ صدرزرداری کے آکسیجن ماسک بنے ہوئے ہیں ۔جعلی ڈگریوں کی طرح جعلی سیاست بھی قابل گرفت ہے ،مسیحائی کاڈھونگ کرنیوالے اناڑی پاکستان کے باشعورنوجوانوں کوجعلی نعروں اورجعلی وعدوںکے سواکچھ نہیں دے سکتے۔تیر والے
ملک توڑنے کے باوجود پی ٹی آئی کی مددسے استحکام پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔وہ مختلف مقامات پرعوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔رضوان اسلم بٹ نے مزید کہا کہ تاریک انصاف میں چلے ہوئے کارتوسوں کااتواربازارسجانے کے باوجود11مئی کے انتخابات میںسونامی کی ناکامی اوربدنامی اٹل ہے۔پی ٹی آئی کے بانیان اورنیازی برادران ایک ایک کرکے عمران خان کاساتھ کیوں چھوڑتے چلے جارہے ہیں،یہ بات غورطلب اورپی ٹی آئی کے سیاسی مستقبل بارے ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔عمران خان دوہری شخصیت کے مالک ہیں،ان کے قول وفعل میں بدترین تضادپایا جاتاہے۔رضوان اسلم بٹ نے کہا کہ 11مئی کو عوام ہمارے انتخابی نشان ”گھڑے” کو مہر لگا کر کامیاب کروا کر اپنے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیپ ٹاپ، سولر لیمپ کی سیاست 11مئی کو ٹھس ہوجائیگی:رانا ناصر محمود
گوجرانوالہ (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ رانا ناصر محمود نے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ اور سولر لیمپ کی سیاست 11مئی کو ٹھس ہوجائے گی۔ شریف برادران کے دلوں میں 30اکتوبر 2012 کے بعد نوجوانوں کا درد اٹھا۔ گزشتہ روز وہ تحریک انصاف کے کارکنان سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں وہ کھرے اور کھوٹے کی خوب پہچان رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ ن لیگ الیکشن کا التوا چاہتی ہے، شریف برادران نے عوام کی خدمت کی ہوتی تو 11مئی سے پہلے ہی ان کے 12نہ بجتے۔ آئندہ حکومت سازی میں پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی کردار ہوگا اور اسکے خاتمہ کی دعائیں مانگنے والے منہ چھپاتے پھیریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف عوام کو کرپشن سے نجات دلائے گی: رانا شہزاد حفیظ
گوجرانوالہ (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 98سے امیدوار اور
سابق صدر چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ رانا شہزاد حفیظ نے کہا ہے کہ ن لیگ تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف اور ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر مہنگائی، بیروزگاری خاتمہ کردیں گے۔ تحریک انصاف کرپشن سے نجات دلائے گی۔ تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کو درپیش مسائل کی ذمہ دارہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنی اپنی باریوں میں پاکستان کو لوٹنے کے سوا کچھ نہ کیا۔ ملک میں بجلی کا بجلی شدید بحران ہے جس سے صنعتیں بند اور مزدور طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ رانا شہزاد حفیظ نے کہا کہ پنجاب کو بدلنے والے صرف کھوکھلے نعرے لگا رہے ہیں، ایک میٹر بس چلانے کیلئے پورے پنجاب کا بجٹ لاہور میں اپنا تختہ مضبوط کرنے کیلئے خرچ کرنیوالے پنجاب کے باقی شہروں کو کیونکر بھلا سکتے ہیں۔ رانا شہزاد حفیظ نے کہا کہ ہمارے دیہی علاقوں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، کسانوں کو اپنی زمینیں تر کرنے کیلئے بجلی مہیا نہیں وہ کیا خاک میٹرو بس میں سفر کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ عوام 11مئی کو ”بلا” پر مہر لگا کر تحریک انصاف کو اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور انشا اللہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ہی ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف عوام کو کرپشن سے نجات دلائے گی: رانا شہزاد حفیظ
گوجرانوالہ (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 98سے امیدوار اور سابق صدر چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ رانا شہزاد حفیظ نے کہا ہے کہ ن لیگ تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف اور ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر مہنگائی، بیروزگاری خاتمہ کردیں گے۔ تحریک انصاف کرپشن سے نجات دلائے گی۔ تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کو درپیش مسائل کی ذمہ دارہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنی اپنی باریوں میں پاکستان کو لوٹنے کے سوا کچھ نہ کیا۔ ملک میں بجلی کا بجلی شدید بحران ہے جس سے صنعتیں بند اور مزدور طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ رانا شہزاد حفیظ نے کہا کہ پنجاب کو بدلنے والے صرف کھوکھلے نعرے لگا رہے ہیں، ایک میٹر بس چلانے کیلئے پورے پنجاب کا بجٹ لاہور میں اپنا
تختہ مضبوط کرنے کیلئے خرچ کرنیوالے پنجاب کے باقی شہروں کو کیونکر بھلا سکتے ہیں۔ رانا شہزاد حفیظ نے کہا کہ ہمارے دیہی علاقوں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، کسانوں کو اپنی زمینیں تر کرنے کیلئے بجلی مہیا نہیں وہ کیا خاک میٹرو بس میں سفر کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ عوام 11مئی کو ”بلا” پر مہر لگا کر تحریک انصاف کو اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور انشا اللہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ہی ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی کا سورج مسلم لیگ (ن) کی فتح کی نو ید لیکر طلو ع ہو گا
وزیر آ باد (جی پی آئی) 11مئی کا سورج مسلم لیگ (ن) کی فتح کی نو ید لیکر طلو ع ہو گا ۔مسلم لیگ (ن) کے قلعہ کیخلا ف گر ینڈ الا ئنس بھی بنا لیں تو وہ میا ں محمد نواز شر یف کو اقتدار میں آ نے سے نہیں رو ک سکتے ۔ رو ٹی ،کپڑا اور مکا ن کے دعو یدارو ں نے عوام کو صرف دھو کا دیا ہے گز شتہ پا نچ سالو ں میں مہنگا ئی غر بت افلا س ،بے روز گا ری اور بجلی و گیس کے بحران نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔کر پت ترین زرداری ٹو لے نے و سائل کے غیر منصفا نہ تقسیم نے ملکی معیشت کو نا قا بل تلا فی نقصا ن پہنچا یا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ (ن) کے نا مزد امیدوار قو می اسمبلی حلقہ پی پی 104 شو کت منظور چیمہ نے چو ہدری منیر احمد چیمہ ایڈ ووکیٹ آ ف اسما عیل پور کی طر ف سے اپنے اعزاز میں دئے گئے عصرا نہ کے مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر چو ہدری منیر احمد چیمہ ایڈ ووکیٹ ،با بو محمد عا مر رضا بٹ ،پیر صبا حت عشرت مو لا ،میجر الطاف ،انعا م اللہ چیمہ،ظفر اللہ چیمہ اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر آ باد کی عوام ایک با ر پھر مسلم لیگ (ن) پر اپنا اعتما د کر یں گے مسلم لیگ (ن) جب بھی بر سر اقتدار آ ئی تر قی وخو شحا لی عوام کا مقدر ہو گی ۔ چو ہدری شو کت منظور چیمہ نے کہا کہ عوام کی خد مت کر نا میرا مشن ہے میں ذاتی شہر ت کے لئے نہیں عوام کی خد مت کے لئے دو با رہ میدان میں اترا ہو ں ۔11مئی عوام کی فتح کا دن ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری حامد ناصر چٹھہ کی کوشش سے تحصیل وزیرآباد کی غفاری برادری نے محمد احمد چٹھہ کی بھرپور حمائت کا اعلان کر دیا
وزیر آ باد (جی پی آئی)چوہدری حامد ناصر چٹھہ سربراہ مسلم لیگ (ج) کی کوشش سے تحصیل وزیرآباد کی غفاری برادری نے امیدوار قومی اسمبلی 101محمد احمد چٹھہ کی بھرپور حمائت کا اعلان کر دیا اور کہا کہ 11مئی 2013کے الیکشن میں بس کو کامیاب کر وانے کے لئے ہر غفاری بھائی کے پاس جائیں گے ان خیالات کا اظہار قائم مقام صدر غفاری برادری محمد اعظم غفاری ،سیٹھ مشتاق ،مشتاق غفاری ،احمد خاں غفاری ،صابر غفاری ،غلام رسول غفاری ،منیر احمد غفاری ، سابق کونسلر محمد نیاز غفاری ،محمد عارف غفاری ،اکرم فیروز غفاری ،یوسف غفاری اور محمد شفیق غفاری ممبر مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر کیا اس موقع پر محمد احمد چٹھہ اور آصف محمود کلیر نے ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وزیرآباد کی تعمیر و ترقی ان کی سیاست کا مقصد ہے کامیابی کے بعد اپنے ووٹر کو ساتھ لے کر چلیں گے چوہدری حامد ناصر چٹھہ کی پنتالیس سالہ سیاست کرپشن ،لوٹ مار اور بد دیانت نااہل لیڈر شپ کا راستہ روکنے پرصرف ہوئی ہے جس سے وزیرآباد میں شرافت کی سیاست کو فروغ حاصل ہوا انشا اللہ 11مئی 2013 کو بس کی کامیابی کے بعد یہ سفر دوبارہ شروع ہوگا اور وزیرآباد کے شہریوں کو ان کے حقوق دلانے کے لئے ملک اور صوبے میں عوام کی بھر پور نمائندگی کریں گے اس موقع پر صدر تحصیل غفاری برادری عبدالرزاق غفاری نے سعودی عرب سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہماری طرف سے محمد احمد چٹھہ اور انکی مہم کو 11مئی 2013 کے الیکشن جیتنے پر پیشگی مبارک بادہو اس موقع پر جنرل سیکریٹری محمد خالد مغل نے کہا کہ ہم پوری غفاری برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو ہمیشہ ساتھ لے کر چلیں گے۔