کراچی(جیوڈیسک)متحدہ کے راہنما حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ سیکیولرنظریہ رکھنے والی جماعتیں دہشت گردوں کے نشانے پرہیں،دفاترپرحملے کیے جارہے ہیں، پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں حیدر عباس کا کہنا ہے کہا اسٹیبلشمنٹ دائیں بازوکی جماعتوں کی حمایت کررہی ہے۔
ہم نے قربانیاں دی ہیں، اپنے شہداکے خون کاسودانہیں کریں گے، ہم مذہبی انتہاپسندی کے آگے ہر گز نہیں جھکیں گے،ہم پاکستان میں اعتدال پسند نظام لانا چاہتے ہیں،نہ پہلے کبھی سرجھکایاتھا نہ اب کبھی جھکائیں گے، کسی سے کوئی لڑائی نہیں چاہتے۔لیکن ہمارے دفاتر پرحملے کیے جارہے ہیں۔
ایسالگتاہے کہ دہشتگردوں کوکھلی چھوٹ دی گئی ہے جبکہ مخصوص لوگوں کی انتخابی مہم کی بھر پور انداز میں جا رہی ہے۔ نگراں حکومت اورالیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایاجارہا۔