گزشتہ 5 سالوں کے دوران حکومتی قرضے تین گنا بڑھے

IMF

IMF

اسلام آباد(جیوڈیسک)آئی ایم ایف کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران حکومتی قرضے تین گنا بڑھ گئے۔ پانچ سال کے دوران حکومتی قرضوں میں دس ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

آئی ایم ایف کے اعدادوشمار کے مطابق دوہزار سات میں مجموعی حکومتی قرضوں کا حجم چار ہزار آٹھ سو اٹھاون ارب روپے تھا جو دو ہزار تیرہ میں چودہ ہزار آٹھ سو اٹھانوے ارب روپے تک پہنچ گیا۔ آئی ایم ایف کے مطابق حکومت کو اپنے اخراجات میں کمی کرنی چاہیے تاکہ مالی توازن کو مستحکم کیا جائے۔