حیدرآباد : لطیف آباد میں فائرنگ، ایم کیو ایم کے 2 کارکن جاں بحق

Hyderabad Firing

Hyderabad Firing

حیدر آباد(جیوڈیسک)حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں فائرنگ سے ایم کیو ایم کے دو کارکن جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔لطیف آباد کے علاقے یونٹ نمبر پانچ میں ایم کیو ایم کے کارکن کارنر میٹنگ کے بعد سامان اٹھانے میں مصروف تھے۔

نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے جوائنٹ یونٹ انچارج منظور، ندیم اجمیری اور محمد علی شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ندیم اجمیری اور منظور نے دم توڑ دیا۔

واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بعد میں پٹھان کالونی و دیگر علاقوں میں فائرنگ ہوئی جس پر پولیس نے شہر میں ناکہ بندی کر دی۔