خوشاب سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دوبارہ اقتدار میں آکر ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے، پنجاب کی بجلی بندہے، عمران خان بتائیں لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار کون ہے۔
خوشاب میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے کہا کہ اپنی وزارت اعلی کے دور میں پنجاب بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے، دوبارہ اقتدار میں آکر پاکستان میں بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تیر اور بلا مل کر سائیکل پر سوار ہیں، اسلام آباد میں 5 سال جگنو نہیں کچھ اور لوگ بھی بیٹھے رہے، پنجاب کی بجلی بند کردی گئی ہے، عمران خان کہتے ہیں لوڈ شیڈنگ میں زرداری کا کوئی قصور نہیں، تو خان صاحب مجھے بتائیں کہ کس کا قصور ہے۔