سندھ (جیوڈیسک)حکومت سندھ کیزیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی جس میں سیاسی جماعتوں سے صلاح مشورے کے بعد قیام امن کے لئے متفقہ حکمت عملی تیار کی جائے گی۔نیو سندھ سیکریٹریٹ میں ہونے والی آل پارٹی کانفرنس کی صدارت نگراں وزیراعلی سندھ زاہد قربان علوی کریں گے۔
نگراں وزیرطلاعات سندھ نورالہدی شاہ کے مطابق حکومت صوبے میں شفاف انتخابات کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی کا مقصد سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل کرنا ہے۔
انتخابات میں حصہ لینے والی تمام جماعتوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ نور الہدی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو بلا امتیاز سیکیورٹی کی فراہمی کے ساتھ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بھی تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔