عامر خان نے فلم انڈسٹری میں کامیابی کے پچیس سال مکمل کر لئے

Amir Khan

Amir Khan

ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے فلم انڈسٹری میں کامیابی کے پچیس سال مکمل کر لئے۔ اس موقع پر انہوں نے ممبئی میں ایک تقریب میں کیک کاٹا۔عامر خان نے ویسے تو چائلڈ اسٹار کے طور پر فلم یادوں کی بارات سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔

لیکن انہیں شہرت انیس سو اٹھاسی کی فلم “قیامت سے قیامت تک” سے ملی۔ اپنے فلمی سفر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا بھارتی فلم انڈسٹری کی سو سالہ تقریبات کے موقع پر وہ اپنی کامیابی کے کی پچیسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔