متحدہ دینی محاز کی جانب سے الیکشن مہم کے سلسلے میں ایک ریلی سے متحدہ دینی محازکی الیکشن آفیس سے ریلی نکالی گئی۔ریلی سے متحدہ دینی محازٹنڈوآدم کے رہنماء مولا نا عبداللہ سندھی نے کہا کہ ووٹ دینا ہر مسلمان کا شرعی حق ہے۔
انہیں چاہیئے کہ وہ ووٹ کا حق درست استعمال کریں اور اپنا قیمتی ووٹ سادق اور امین امیدوار کو دیں ۔اس موقع پر حلقہ NA234کے امیدوار مالانا ملک محمد اسحاق نے کہا کہ عوام اب لٹیروں اور غاصبوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔
ہم منتخب ہو کر عوام کی بھر پور خدمت کریں گے۔ امیدوار PS79کے امیدوار مولا نا مقبول احمد نے کہا کہ دینی جماعتوں متحدہ دینی محاز کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں بھر پور حصہ لے رہی ہیں اور فرسودہ جاگیردارانہ اور لٹیرانہ نظام ختم کر کے صادق اور امین لوگوں پر مشتمل نظام بنائیں گے۔اور پاکستان کو مکمل اسلامی اور فلاحی ریاست بنائیں گے۔