پاکستان(جیوڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ دس روزہ تربیتی کیمپ کے دوران نوجوان بولرز کیلئے سیکھنے کا بہترین موقع ملا۔اچھا بولر وہی ہے جو کھیل کو سمجھے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سلطان آف سوئنگ وسیم اکرم نے کہا کہ فاسٹ بولرز کیمپ میں کھلاڑیوں کو مشکل صورتحال میں بولنگ کرنا،وکٹوں کی پہچان اور خامیوں کو دور کرنا سیکھایا گیا ہے۔
چیمپیئنز ٹرافی کیلئے ایبٹ آباد کیمپ میں بولرز کو ٹپس دونگا۔ ساٹ کوچنگ کے بار ے میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ بولر کا ایکشن دیکھ کر ٹریننگ دیتے ہیں جس سے ایکشن اور پرفارمنس متاثر نہیں ہوتی ساٹ سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی امیج گرومنگ کیلئے ہیئر اسٹائلسٹ نبیلا کو دعوت دی تھی۔
ساٹ وسیم اکرم نے مزید کہا کہ دو مہینے کا پلان ہر بولر کو دے دیا گیا ہے جس پر عمل کرنے سے انکی کارکردگی میں مزید بہتری آجائیگی۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے پانچ سال تک کیلئے پاکستان کو بیک اپ مل گیا ہے۔